فیکٹ چیک: برطانیہ کے اسکول میں تقریب کے دوران دی گئی اذان کو، اسپین کی قرطبہ مسجد سے جوڑ کر کیا جا رہا فرضی دعوی سے شیئر
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو 2014 کا انگلینڈ (برطانیہ) کے ایٹن اسکول کے آڈیٹوریئم کا ہے۔ اس ویڈیو کا اسپین یا قرطبہ چرچ مسجد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Jan 15, 2024 at 06:25 PM
نئی دہلی (نئی دہلی )۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک چرچ کے اندر ایک شخص کو اذان دیتے سنا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ اسپین کے اس چرچ کو قرطبہ مسجد کہا جاتا ہے۔ یہ وہ مسجد ہے جس میں آج تک مسلمان مؤذن اندلس کے پرانے لباس میں آتے ہیں اور پانچ وقت اذان دیتے ہیں۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو 2014 کا انگلینڈ (برطانیہ) کے ایٹن اسکول کے آڈیٹوریئم کا ہے۔ اس ویڈیو کا اسپین یا قرطبہ چرچ مسجد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’اسپین کے اس چرچ کو قرطبہ مسجد کہا جاتا ہے ۔یہ وہ مسجد تھی جسے ایک عیسائی بادشاہ نے چرچ میں تبدیل کیا تھا چرچ میں تبدیل ہونے کے باوجود بھی مؤذن روزانہ اذان دینے کیلئے آتا ہے۔آج تک مسلمان مؤذن اندلس کے پرانے لباس میں آتے ہیں اور پانچ وقت اذان دیتے ہیں ۔یہاں تک کہ جب عیسائی اپنی عبادت کر رہے ہوتے ہیں۔عیسائی حاضرین اذان کے اختتام تک خاموش رہتے ہیں ۔آپ احباب بھی دیکھیں‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم ویڈیو کے کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں ایک فیس بک پیج پر 25 جولائی 2019 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق،’’یہ حسن رسول ہیں جو انگلینڈ کے اٹون میں اذان دے رہے ہیں۔
اپنی پڑتال کو آگےبڑھاتے ہوئے ہم نے گوگل پر حسن رسول سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں اسی نام کا ایک یوٹیوب چینل ملا جس میں وائرل ویڈیو میں نظر آرہے شخص کے ہی بہت سے اور بھی ویڈیو دیکھے جا سکتے ہیں۔
اس یوٹیوب چینل کو سکین کرنے پر ہمیں یہ وائرل ویڈیو یہاں 7 دسمبر 2014 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ دی گئی معلومات کے مطابق 27 ستمبر 2014 کو ایٹن اسکول ہال میں ونڈسر اور ایٹن کورل سوسائٹی کے درمیان حسن رسول کو اذان دینے کے لئے بلایا گیا اور انہوں نے اذان دی۔ پہلی جنگ عظیم کے 100یں سالگرہ کے موقع پر کارل جیکینس کے ’دا آرمڈ مین‘ پیش کیا گیا۔ جس میں ونڈسر اور ایٹن کورل سوسائٹی نے فخر کے ساتھ اذان (دی کال ٹو پریئر) کے ساتھ دو شاندار کلام پیش کیے۔
حسن رسول کے ویری فائڈ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دئے گئے بایو کے مطابق وہ ’ووکل آرٹس‘ اور فلم ڈائریکٹر ہیں۔
اب تک کی پڑتال سے تو واضح تھا کہ وائرل ویڈیو برطانیہ میں ہوئی ایک تقریب کے دوران کا ہے۔ وہیں پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے اسپین کی قرطبہ مسجد کے بارے میں سرچ کیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا اس چرچ میں آج بھی اذان ہوتی ہے۔ اس معاملہ سے متعلق ہمیں ایسی کوئی بھی خبر نہیں ملی۔
مسجد- چرچ قرطبہ کی ویب پر بھی ہمیں ایسی کوئی معلومات نہیں ملی جس میں اس بات کا ذکر ہو آج بھی وہاں پانچ وقت کی اذان ہوتی ہے۔
وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہمیں اسپن کے فیکٹ چیکر ڈیویڈ فرنانڈز سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے بتایا گیا کہ ہم نے ابھی تک یہ۔ مسجد-کیتھیڈرل (اس کا آفیشیئل نام کیتھیڈرل آف آور لیڈی آف دی ایسمپشن ہے) اور یہاں پر کیتھولک عبادت ہوتی ہے۔
فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کو 12 ہزار سے زیادہ لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو 2014 کا انگلینڈ (برطانیہ) کے ایٹن اسکول کے آڈیٹوریئم کا ہے۔ اس ویڈیو کا اسپین یا قرطبہ چرچ مسجد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
- Claim Review : اسپین کے اس چرچ کو قرطبہ مسجد کہا جاتا ہے۔ یہ وہ مسجد ہے جس میں آج تک مسلمان مؤذن اندلس کے پرانے لباس میں آتے ہیں اور پانچ وقت اذان دیتے ہیں۔
- Claimed By : Dekho Kashmir-DK
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔