فیکٹ چیک: سونی پت ٹول پلازہ پر ہوئی مار پیٹ کے ویڈیو کو پاکستان کا بتاتے ہوئے کیا جا رہا وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو کے ساتھ کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔ ٹول پلازہ پر ہوئی مار پیٹ کے اس ویڈیو کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ معاملہ بھارت کے ہریانہ سونی پت کے ٹول پلازہ میں پیش آیا تھا۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں کچھ لوگ ٹول پلازہ پر دو لوگوں کے ساتھ مار پیٹ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ وائرل ویڈیو پاکستان کے کراچی کا ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو کے ساتھ کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔ ٹول پلازہ پر ہوئی مار پیٹ کے اس ویڈیو کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ معاملہ بھارت کے ہریانہ سونی پت کے ٹول پلازہ میں پیش آیا تھا۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’اسلامیہ جمہوریہ پاکستان کے مسلمانوں کا غیر انسانی اور بہیمانہ حرکت کا اندازہ لگالیں آپکو نھیں لگتا یہاں مسلمان رہہ رہے ہیں۔😭 کراچی ٹول پلازہ‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کے کی فریمس کو گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو 20ستمبر کو ٹائمس آف انڈیا کی ویب سائٹ پر اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو سے متعلق دی گئی معلومات کے مطابق، ’’ہریانہ کے سونی پت میں ٹول پلازہ کے ملازمین نے ایک جوڑے کی بے دردی سے پٹائی کی۔ ان کے درمیان جھگڑے کے بعد تصادم شروع ہوا۔ جوڑے کے ٹول پلازہ کے غلط سائیڈ سے آنے پر ملازمین نے اعتراض کیا تپا۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ چند روز قبل پیش آیا ہے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کر رہی ہے‘‘۔

وائرل ویڈیو سے متعلق خبر ہمیں انڈیا ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر بھی شائع ہوئی ملی۔ یہاں دی گئی تفصیلی معلومات میں بتایا گیا کہ، سونی پت میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جوڑا ٹول پلازہ پر غلط سمت سے آرہا تھا۔ ٹول پلازہ کے اہلکاروں نے ان کی گاڑی کو روک کر صحیح راستہ میں واپس آنے کو کہا جس کے بعد ان کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا اور کچھ ہی دیر میں اس نے سنگین رخ اختیار کر لیا۔ وہیں اس معاملے میں شکایت درج کرنے کے بعد پولس نے ٹول پلازہ کے سات ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہ واقعہ ہفتہ (9 ستمبر) کو پیش آیا اور پولیس نے کہا کہ تنازعہ بڑھنے کے بعد دونوں فریقوں نے معاملہ حل کرلیا۔

وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے سونی پت کے صحافی نند کشور بھارتدواج سے رابطہ کیا اور انہوں نے تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ ویڈیو گزشتہ ماہ کا ہریانہ کے سونی پتھ ٹول پلازہ کا ہے۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو کے ساتھ کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔ ٹول پلازہ پر ہوئی مار پیٹ کے اس ویڈیو کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ معاملہ بھارت کے ہریانہ سونی پت کے ٹول پلازہ میں پیش آیا تھا۔

Misleading
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts