X
X

فیکٹ چیک: جاپان میں ہوائی امبولینس کے نام سے وائرل کیا جا رہا ویڈیو ڈجیٹل طریقہ سے کیا گیا ہے تیار

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو اصل نہیں بلکہ ڈجیٹل ٹول کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔ ویڈیو کو اصل سمجھتے ہوئے گمراہ کن دعوی کیا جا رہا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Feb 15, 2024 at 06:51 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ہوا میں گاڑی نما چھوڑی امبولینس کے کو اڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ جاپان کا ویڈیو جہاں پر یہ ہوائی امبولینس چل رہی ہیں۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو اصل نہیں بلکہ ڈجیٹل ٹول کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔ ویڈیو کو اصل سمجھتے ہوئے گمراہ کن دعوی کیا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’جاپان میں تیار کردہ جدید ترین، ہوا میں اڑتی ایمبولینسیں اور سڑک پر چلتی بھی ہے‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل ویڈیو کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو متعدد یوٹیوب چینل اور ٹاک اکاؤنٹ پر ملے۔

ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ان ویڈیو کو چیک کرنے کے لئے ہم نے وی پی این کی مدد لی اور ہم ٹاک ٹاک صارف ’یوزر ڈیسٹن‘ کی پروفائل پر پہنچے۔ صارف نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اس کے ہیش ٹیگ میں 3 ڈی موش اور وی ایف ایکس لکھا ہوا ہے۔

اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور اسی صارف کے انسٹاگرام پر بھی وائرل ویڈیو 2 فروری کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں بھی ویڈیو کے ساتھ وی ایف ایکس اور3 موشن ہیش ٹیگ کا استعمال کیا گیا ہے۔

اس پرفائل کی اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ ’یوزر ڈیسٹن‘ 3 ڈی موشن اور وی ایف ایکس کے آرٹسٹ ہیں۔

وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے ئے ہم نے ویڈیو ایڈیٹر سنجے جمنی سے ذریعہ رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کےساتھ شیئر کی۔ انہوں نے تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ یہ اصل ویٹیو نہیں ہے بلکہ اسے ٹولز کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے انسٹاگرام صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کو 16 ہزار سے زیادہ لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو اصل نہیں بلکہ ڈجیٹل ٹول کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔ ویڈیو کو اصل سمجھتے ہوئے گمراہ کن دعوی کیا جا رہا ہے۔

  • Claim Review : یہ جاپان کا ویڈیو جہاں پر یہ ہوائی امبولینس چل رہی ہیں۔
  • Claimed By : FB User: khiyatfouad
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later