X
X

فیکٹ چیک: آسمان میں نظر آرہا یہ گھوڑا ڈجیٹلی تیار کیا گیا ہے، ویڈیو فرضی ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو گرافک کی ذریعہ بنایا گیا ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہے گھوڑے اور بالدوں کو الگ سے جوڑا گیا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Jun 6, 2021 at 02:22 PM
  • Updated: Jun 6, 2021 at 04:26 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر اکثر ڈجیٹلی بنائی گئی تصاویر اور ویڈیو کو قدرت کا کرشمہ بتا کر وائرل کر دیا جاتا ہے۔ اسی ضمن میں صارفین ایک ویڈیو کو شیئر کر رہے ہیں جس میں ایک گھوڑے کو آسمان میں بادلوں کے بیچ دوڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو حقیقت مان کو وائرل کیا جا رہا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو گرافک کی ذریعہ بنایا گیا ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہے گھوڑے اور بادلوں کو الگ سے جوڑا گیا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف، ’زینت خان‘ نے ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا، ’ آج اس منظر کودیکھیں‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کا آغاز کرتے ہوئے ہم نے سب سے پہلے ان ویڈ ٹول میں ویڈیو کو اپ لوڈ کیا اور متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں کسی بھی قابل اعتماد ادارہ کی جانب سے اپ لوڈ ہوا نہیں ملا۔

ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے ہمارے ساتھی دینک جاگرن میں گرافک ڈیزائنر سنجے جمنی سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ وائرل ویڈیو شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ، ’ویڈیو میں نظر آرہا گھوڑا گرافک کی مدد سے بنایا گیا ہے۔ ویڈیو میں بادل بھی الگ سے جوڑے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ الگ الگ فیکٹرس کو کمپائل کر کے ایسے ویڈیو کو بناننے بےحد آسان ہے۔ عام طور پر ایسے ویڈیو میں جگہ الگ ہوتی ہے، بادل اور دوسری چیزیں الگ سےجوڑی جاتی ہیں۔ بغیر کسی خصوص سافٹ ویئر کا نام ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر اییسے بہت سے سوفٹ ویئر ہیں جن سے اس قسم کے ویڈیوز بنائے جا سکتے ہیں۔ جمنی نے ایک ڈمی ویڈیو بنا کر ہمارے ساتھ بھی شیئر کیا، جس میں گھوڑا آسمان میں دوڑتا ہوا ہو بہو اسی طرح نظر آرہا ہے۔

ویڈیو کو حقیقت مان کر شیئر کرنے والی فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کو 677,734لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو گرافک کی ذریعہ بنایا گیا ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہے گھوڑے اور بالدوں کو الگ سے جوڑا گیا ہے۔

  • Claim Review : آج اس منظر کودیکھیں
  • Claimed By : زینت خان
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later