وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ممبئی کا نہیں، بلکہ پاکستان کا ہے۔ وائرل دعوی فیک ہے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر آج کل ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں کچھ لوگوں کو گٹر میں گرے ایک لڑکے کو باہر نکالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پوسٹ میں دعوی کیا جا رہا ہےکہ یہ ویڈیو ممبئی کے محمد علی روڈ کا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو ممبئی کا نہیں، بلکہ پاکستان کا ہے۔ وائرل دعوی فیک ہے۔
وائرل ویڈیو میں کچھ لوگوں کو گٹر میں گرے ایک لڑکے کو باہر نکالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پوسٹ میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو ممبئی کے محمد علی روڈ کا ہے۔ پوسٹ کے ساتھ تفصیل میں لکھا ہے
“Beaware of Manholes. محمد علی روڈ ممبئی”
پوسٹ کا آرکائیو ورژن یہاں دیکھیں۔
ہم نے ویڈیو کے ان ویڈ ٹول کی مدد سے کی فریمس نکالے اور پھر ان کی فریمس کو گوگل رورس امیج کی مدد سے سرچ کیا۔ ہمیں 28 جولائی 2020 کو جنگ ڈاٹ پی کے پر یہ خبر ملی۔ خبر کے مطابق، معاملہ پاکستان کے کراچی شہر میں بنارس چوک میں ایک کیفے الوطن کے باہر کا ہے۔ خبر کے مطابق، علاقہ کے لوگوں نےلڑکے کو بچایا اور اسے اسپتال میں داخل کرایا، جہاں اس کی حالت اب بہتر بتائی جا رہی ہے۔
ہمیں یہ ویڈیو نرسز پی کے نام کے ایک یوٹیوب چینل پر بھی ملا۔ یہ وائرل ویڈیو کا اصل ورژن تھا۔ کیپشن تھا
‘‘BANARAS COLONY 1 Child Falls In Gutter Hole || Heavy Rain Karachi|| A Boy Falls In Gutter Whole In Karachi Rain Water”
اس موضوع مزید تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے جنگ ڈاٹ کام کے ڈجیٹل ایڈیٹر عمران بشیر سے فون پر بات کی۔ انہوں نے تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ وائرل ویڈیو پاکستان کے کراچی کا ہی ہے۔
اب باری تھی اس ویڈیو کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک گروپ کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ مذکورہ گروپ کے 66 ہزار سے زائد صارفین ممبرس ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ممبئی کا نہیں، بلکہ پاکستان کا ہے۔ وائرل دعوی فیک ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں