فیکٹ چیک: کعبہ شریف میں فرشتوں اور جنات کے نماز ادا کرنے کے دعوی کے ساتھ پھر سے وائرل کیا جا رہا یہ ویڈیو
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو اس وقت کا ہے جب ایک مسلم لیڈر کے لئے کعبہ شریف کا دروازہ کھولا گیا تھا تو لوگوں نے اس منظر کو اپنے موبائل سے قید کیا تھا۔ ویڈیو میں جنات اور فرشتوں کے دیکھے جانے سے متعلق کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Mar 18, 2024 at 08:44 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر سے مسجد الحرم کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں کعبہ شریف کے پاس موجود زائرین اپنے فون سے کسی چیز کا ویڈیو بناتے ہوئے نظر آرہےہیں۔ وہیں مذکورہ معاملہ کے کلپ کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ خانہ کعبہ میں غیب کے مسلمانوں (جنات اور فرشتوں) نے نماز ادا کی اور اسی منظر کو لوگ اپنے فون میں ریکارڈ کر رہے ہیں۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو اس وقت کا ہے جب ایک مسلم لیڈر کے لئے کعبہ شریف کا دروازہ کھولا گیا تھا تو لوگوں نے اس منظر کو اپنے موبائل سے قید کیا تھا۔ ویڈیو میں جنات اور فرشتوں کے دیکھے جانے سے متعلق کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا، ’آج خانہ کعبہ میں معجزہ۔ ۔ مسلمانوں کی اذان سنی گئی اور 2 رکعت نماز ادا کی گئی جب کہ امام اور اذان موجود تھی۔ خانہ کعبہ کا دروازہ کھلا لیکن اندر کچھ نظر نہیں آیا۔ وہاں موجود مسلمانوں کو غیب کے مسلمانوں (جنات اور فرشتوں) کے ذریعہ ادا کی جانے والی نماز کو ریکارڈ کرتے ہوئے دیکھا گیا‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے کی ورڈ کے ساتھ انگریزی میں نیوز سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو ’پیسفول مسلم‘ نام کے فیس بک پیج پر 20 مئی 2022 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، ویڈیو کے ساتھ کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ رمضان میں مسلم رہنما کے لئے کعبہ شریف کے دروازے کھلے تھے اور اسی کا یہ ویڈیو ہے۔ یہاں حوالا حرامین شریفین کو دیا گیا ہے۔
مزید سرچ کئے جانے پر ہمیں نے حرمین شریفین کے آفیشیئل ایکس ہینڈل کی اسکیننگ کی۔ سرچ میں ہمیں اسی ویڈیو سے متعلق پوسٹ ملی۔ 20 مئی 2022 کو اپ لوڈ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے،’خانہ کعبہ میں “غیر معمولی سرگرمیوں” کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو فرضی ہے۔ یہ ویڈیو رمضان کی ہے جب کعبہ کا دروازہ حرم میں آنے والے ایک مسلمان رہنما کے لیے کھول دیا گیا‘۔
یہی پوسٹ حرمین شریفین کے ویری فائڈ فیس بک ہینڈل سے بھی کی گئی ہے، یہاں بھی دی گئی معلومات کے مطابق، رضمان کے دوران ایک مسلم لیڈر کے لئے کعبہ شریف کا دروازہ کھولا گیا تھا اور وائرل ویڈیو کا تعلق اسی موقع سے ہے۔
اس سے قبل بھی یہ ویڈیو اسی دعوی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے۔ اس وقت ہم نے تصدیق حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب کے صحافی ’سعد الحربي‘ سے رابطہ کیا تھا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی تھی۔ انہوں نے تصدیق دیتے ہوئے ہمیں بتایا کہ وائرل دعوی فرضی ہے۔ یہ اس وقت کا ویڈیو ہے جب ایک مسلم رہنما نے کعبہ شریف میں آئے ہوئے تھے‘۔
فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو اس وقت کا ہے جب ایک مسلم لیڈر کے لئے کعبہ شریف کا دروازہ کھولا گیا تھا تو لوگوں نے اس منظر کو اپنے موبائل سے قید کیا تھا۔ ویڈیو میں جنات اور فرشتوں کے دیکھے جانے سے متعلق کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔
- Claim Review : خانہ کعبہ میں غیب کے مسلمانوں (جنات اور فرشتوں) نے نماز ادا کی اور اسی منظر کو لوگ اپنے فون میں ریکارڈ کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔
- Claimed By : محمد محسن ایوب
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔