وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو اصل واقعہ نہیں ہے۔ یہ ایک اسکرپٹڈ ویڈیو ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہے تینوں لوگ اداکار ہیں۔ اس ویڈیو کے اصل ہونے کا دعوی غلط ہے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر دو مینٹ کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں اسکول یونی فارم پہنے ایک خاتون کو دو لوگوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ تینوں کے گلے میں ہار بھی نظر آرہا ہے۔ وہیں ویڈیو میں خاتون یہ کہتے ہوئے سنی جا سکتی ہے کہ میں نے باپ اور بیٹے دونوں ایک رسم کے تحت شادی کی ہے۔ ویڈیو کو اصل واقعہ سمجھ کر کئی صارفین وائرل کر رہے ہیں۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو اصل واقعہ نہیں ہے۔ یہ ایک اسکرپٹڈ ویڈیو ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہے تینوں لوگ اداکار ہیں۔ اس ویڈیو کے اصل ہونے کا دعوی غلط ہے۔
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’اللہ اکبر شکر کرو کہ اللہ پاک نے مسلمان بنایا ہے جو اس طرح کی خرافات کا شکار نہیں ، اور دین میں ہی کامیابی ہے‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو غور سے دیکھا۔ دو مینٹ کے اس ویڈیو ہمیں سات سیکنڈ پر ایک ڈسکلیمر نظر آیا۔ یہاں ڈسکلیمر میں لکھا ہے، ’’یہ ویڈیو محض تفریحی مقاصد کے لیے بنائی گئی ہے۔ اس ویڈیو کا نسل، رنگ، قوم، نسلی گروہ کی شناخت، عمر، مذہب، ازدواجی یا والدین کی حیثیت، جسمانی یا ذہنی معذوری، جنس، جنسی، واقفیت کی صنف، صنفی شناخت کی بنیاد پر بے عزتی یا بدنام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے‘۔ وہیں اس ڈسکلیمر پر کنہیا سنگھ لکھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور کنہیا سنگھ کی ورڈ کے ساتھ وائرل ویڈیو کو سرچ کرنا شروع کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ ویڈیو ’کنہیا سنگھ شارٹس‘ نام کے ایک یوٹیوب چینل پر 10 نومبر کو اپلوڈ ہوا ملا۔
یہاں بھی ویڈیو میں 7 سیکنڈ پر ڈسکلیمر دیکھا جا سکتا ہے، جس کے مطابق یہ ویڈیو اصل نہیں ہے بلکہ اسے تفریح کے مقصد سے بنایا گیا ہے۔
کنہیا سنگھ شارٹس نام کے اس یوٹیوب چینل پر ہمیں وائرل ویڈیو میں نظر آرہے بزرگ شخص کے کئی دیگر اسکرپٹیڈ ویڈیو بھی ملے۔ جنہیں یہاں اور یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو اصل واقعہ نہیں ہے۔ یہ ایک اسکرپٹڈ ویڈیو ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہے تینوں لوگ اداکار ہیں۔ اس ویڈیو کے اصل ہونے کا دعوی غلط ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں