فیکٹ چیک: اسرائیل-حماس جنگ کے درمیان فلسطین میں فرشتوں کے دیکھے جانے کا دعوی کرتا ویڈیو ڈجیٹلی تیار کیا گیا ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو کو الگ الگ فرضی دعوی سے کئی سالوں سے وائرل کیا جا رہا ہے۔ جبکہ در حقیقت یہ اصل ویڈیو نہیں ہے، اسے ڈجیٹل طریقے سے تیار کیا گیا ہے۔

نئی دہلی(وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں بادلوں کی شکل بڑے بڑے ہاتھوں کو آسمان میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ فلسطین میں فرشتوں کی آمد ہوئی ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو کو الگ الگ فرضی دعوی سے کئی سالوں سے وائرل کیا جا رہا ہے۔ جبکہ در حقیقت یہ اصل ویڈیو نہیں ہے، اسے ڈجیٹل طریقے سے تیار کیا گیا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’فلسطین میں فرشتوں کی آمد‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کے کی فریمس کو گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو متعدد یوٹیوب چینل پر اپلوڈ ہوا ملا۔

وائرل ویڈیو ہمیں 7 دسمبر 2022 کو ایک یوٹیوب شورٹس میں اپلوڈ ہوا ملا۔ اور یہاں ویڈیو کو امریکہ کا بتایا گیا تھا۔

پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے ’میوز غازہ‘‘ نام کے انسٹاگرام ہینڈل پر پہنچے اور وہاں ہمیں وائرل ویڈیو سے ملتی جلتی متعدد ویڈیو ملیں۔ میوز کے انسٹاگرام پر دئے گئے بایو کے مطابق وہ ری کرئیٹر ہیں۔

اپنی پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے میوز سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ویڈیو انہوں نے ہی تیار کیا ہے۔ اور اس ویڈیو کے ساتھ فسطین سے متعلق کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔

اسرائیل پر حماس کے ذریعہ کئے گئے 7 اکتوبر کو حملہ کے بعد سے متعلق کئی گمراہ کن اور فرضی دعوی وائرل ہو رہے ہیں جن کا فیکٹ چیک یہاں پڑھا جا سکتا ہے۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو کو الگ الگ فرضی دعوی سے کئی سالوں سے وائرل کیا جا رہا ہے۔ جبکہ در حقیقت یہ اصل ویڈیو نہیں ہے، اسے ڈجیٹل طریقے سے تیار کیا گیا ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts