X
X

فیکٹ چیک: وی ایف ایکس کے ذریعے تیار کردہ ویڈیو کو کیا جا رہا منہ سے آگ اگلنے والا پرندہ بتاتے ہوئے فرضی دعوی کے ساتھ وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ ویڈیو کے ساتھ کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ ایک معلولی پرندے کے ویڈیو کو ایٹڈ کر کے اس میں وی ایف ایکس (ویژوئل ایفکٹ) ڈالا گیا ہے اور اسی کے سبب پرندے کے آگ پاس آگ نظر آرہی ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Oct 28, 2022 at 03:06 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک پرندے کے ارد گرد سے آگے کو نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ یہ پرندہ منہ سے آگ نکالتا ہے اور یہی سبب ہے آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگنے کا۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ ویڈیو کے ساتھ کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ ایک معلولی پرندے کے ویڈیو کو ایٹڈ کر کے اس میں وی ایف ایکس (ویژوئل ایفکٹ) ڈالا گیا ہے اور اسی کے سبب پرندے کے آگ پاس آگ نظر آرہی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کیا جس پر لکھا تھا، ’آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ کا باعث بننے والا نایاب اور خطرناک پرندہ۔ آگ اگلنے والا پرندہ۔ فایئر برڈ‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپلوڈ کیا اور متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل رورس امیج کے ذریعے سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو ’فیبریکو رباچم‘ نام کے یوٹیوب چینل پر 14 دسمبر 2020 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کو مزید بہتر کوالٹی میں دیکھا جا سکتا ہے۔

فابریکو رباچم کے یوٹیوب چینل پر دی گئی تفصیل کے مطابق، ئوہ ایک ویژوئل ایفکٹ (وی ایف ایکس) کے ماہر ہیں اور اشتہارات اور سنیما میں تقریبا 15سال سے کپمیوٹر گرفکس کر رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے وی ایف ایکس آرٹیسٹ نند کشور سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو انہیں دکھایا۔ انہوں نے ہمیں تفیصل کے ساتھ بتایا کہ یہ ویڈیو کسی اصل پرندہ کا ہے اور یہ کیمرہ سے شوٹ کیا گیا ہے لیکن اس ویڈیو میں جو دھوا اور آگ نظر آرہی ہے وہ الگ سے وی ایف ایکس کے ذریعے ڈالی گئی ہے۔ انہوں نے ہمیں مزید بتایا کہ جیسے ہی ویڈیو شروع ہوتا ہے ایک رنگین دھندھ سے پرندے کے ارد گرد نظر آتی ہے جبکہ اگر یہ اصل ہوتا تو ہہ بلر نا ہوتا‘۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ ’امیزنگ ورلڈ‘ نام کے اس پیج کے 6 ہزار سے زیادہ فالوورس ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ ویڈیو کے ساتھ کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ ایک معلولی پرندے کے ویڈیو کو ایٹڈ کر کے اس میں وی ایف ایکس (ویژوئل ایفکٹ) ڈالا گیا ہے اور اسی کے سبب پرندے کے آگ پاس آگ نظر آرہی ہے۔

  • Claim Review : آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ کا باعث بننے والا نایاب اور خطرناک پرندہ۔
  • Claimed By : امیزنگ ورلڈ
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later