فیکٹ چیک: یہ تصویر رام مندر ایودھیہ کی نہیں، کاشی وشواناتھ کاریڈور وارانسی کی ہیں

وشواس نیوز کی پڑتال میں وائرل پوسٹ کا دعوی فرضی پایا گیا ہے۔ پوسٹ میں استعمال کی جا رہی تصویر کاشی واشوا ناتھ مندر کاریڈور کے تعمیراتی کام کی ہے، جسے رام مندر ایودھیہ کے نام سے وائرل کیا جا رہا ہے۔

فیکٹ چیک: یہ تصویر رام مندر ایودھیہ کی نہیں، کاشی وشواناتھ کاریڈور وارانسی کی ہیں

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک تصویر کا استعمال کرتے ہوئے دعوی کیا جا رہا ہے یہ تصویر رام مندر ایودھیہ کی ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل پوسٹ میں کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ پوسٹ میں نظر آرہی تصویر کاشی وشوا ناتھ مندر کاریڈور وارانسی کے تعمیراتی کام کی ہے، جسے فرضی دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف ’پوٹلا درتی مدھو سودھن‘ نے ایک زیر تعمیر مندر کی تصویر کو شیئر کی اور لکھا، اردو ترجمہ: ،’’ایودھیہ میں رام مندر کی تعمیر تیزی سے ہوتے ہوئے‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

پڑتال کی شروعات کرتے ہوئے ہم نے وائرل تصویر کو گوگل رورس امیج ٹول کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ کے نتائج سے یہ صاف ہو گیا کہ یہ تصویر رام مندر کی تعمیر کی نہیں ہے۔ جاگرن ڈاٹ کام پر اکتوبر کو شائع ہوئی ایک خبر میں ہمیں یہ تصویر ملی۔ خبر کی سرخی تھی، ’’ڈریم پروجیکٹ آف پی ایم مودی: وارانسی کے کاشی واشوا ناتھ مندر کاریڈور کے تعمیراتی کام نے رفت پڑکی‘‘۔

خبر کے مطابق، یہ تصویر وارانسی میں کاشی وشوا ناتھ مندر کاریڈور کے تعمیراتی کام کی ہے۔ اس خبر میں وائرل تصویر کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ پوری خبر یہاں پڑھیں۔

وائرل تصویر ہمیں ہندوستان ٹائمس کی ویب سائٹ پر شائع ہوئی ایک خبر میں بھی ملی۔ خبر یہاں کلک کر کے پڑھی جا سکتی ہے۔

پڑتال کے آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے اس تصویر کو لے کر ہمارے ساتھی دینک جاگرن کے وارانسی کے رپورٹر شاشوت مشر سے رابطہ کیا۔ شاشوت نے صاف کیا کہ یہ تصویر کاشی وشوا ناتھ مندر کاریڈور کے تعمیراتی کام کی ہے۔

پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہٹ نے پایا کہ صارف کا تعلق آندھرا پردیش سے ہے علاوہ ازیں مذکورہ صارف کو 3028 صارفین فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں وائرل پوسٹ کا دعوی فرضی پایا گیا ہے۔ پوسٹ میں استعمال کی جا رہی تصویر کاشی واشوا ناتھ مندر کاریڈور کے تعمیراتی کام کی ہے، جسے رام مندر ایودھیہ کے نام سے وائرل کیا جا رہا ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts