نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ سوشل میڈیا پر اکثر یونیسکو کے نام پر بڑے- بڑے دعوےٰ کئے جاتے رہے ہیں۔ کچھ وقت سے یونیسکو کو لے کر ایک اور خبر وائرل ہو رہی ہے جس میں لکھا ہے ’’یونیسکو نے ہندوستان کے قومی ترانہ کو دنیا کا سب سے بہترین قومی ترانہ علان کیا ہے۔ ہم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعویٰ غلط ہے۔ یونیسکو نے ایسا کوئی علان نہیں کیا ہے۔ اور نہ ہی یونیسکو قومی ترانوں کو ریکن کرتا ہے۔
وائرل پوسٹ میں ایک مسیج ہے جس میں لکھا ہے ’’یونیسکو نے ہندوستانی قومی ترانہ کو دنیا کا سب سے اچھا قومی ترانہ علان کیا۔ جے ہند‘‘۔
پڑتال کو شروع کرنے کے لئے ہم نے سب سے پہلے اس وائرل میسج کو انٹرنیٹ پر سرچ کیا لیکن ہمیں کسی بھی میڈیا پلیٹ فارم پر یہ خبر نہیں ملی۔ اس کے بعد ہم نے یونیسکو کی آفیشیئل ویب سائٹ پر بھی اس خبر کو تلاش کیا، لیکن وہاں بھی ایسی کوئی خبر موجود نہیں تھی۔
ہم نے یونیسکو کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمس کو بھی کھنگالا لیکن وہاں بھی ہمیں ایسا کوئی اطلاع نہیں ملی۔
آخر میں ہم نے تصدیق کے لئے یونیسکو پریس سرورس کی انگلش ایڈیٹر رونی ایمیلن کو میل کیا جس کے جواب میں انہوں نے ہمیں بتایا، ’’اس طرح کا دعویٰ مکمل طور پر فرضی ہے۔ یونیسکو قومی ترانوں کو درجہ نہیں دیتا ہے‘‘۔
اس پوسٹ کو گزشتہ روز راج کمار ورمہ نام کے فیس بک صارف نے رنگیلے ہندوستان نام کے ایک فیس بک پیج پر شیئر کیا تھا۔
نتیجہ: ہم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعویٰ غلط ہے۔ یونیسکو نے ایسا کوئی بھی علان نہیں کیا ہے۔ یونیسکو پریس سروس کی انگلش ایڈیٹر رونی ایمیلن کے مطابق، یونیسکو قومی ترانوں کو رینک نہیں کرتا ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔