فیکٹ چیک: اڈلی کو یونیسکو نے نہیں قرار دیا سب سے صحت بخش ناشتہ، وائرل سرٹیفیکٹ فرضی

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ آج کل سوشل میڈیا پر ایک سرٹیفیکٹ کی تصویر وائرل ہو رہی ہے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے اڈلی کو دنیا کا سب سے صحت مند ناشتہ قرار دیا ہے۔ ہماری پڑتال میں وائرل دعویٰ فرضی ثابت ہوتا ہے۔

دعویٰ

فیس بک صارف ’ویراپا سیوائیہ‘ نے (نیچے انگریزی میں دیکھیں) اپنے اکاؤنٹ سے ایک سرٹیفیکٹ کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سرٹیفیکٹ آف میرٹ، جنوبی ہندوستانیوں کا ناشتہ اڈلی، بنا دنیا کا سب سے صحت مند بریک فاسٹ‘‘۔   
‘Certificate of Merit
Idly, the breakfast of South Indias,
is the healthiest breakfast items in the whole world’.

وائرل تصویر کو غور سے دیکھنے پر ہمیں اس میں اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کا لوگو نظر آیا۔ وشواس ٹیم نے اس سرٹیفیکٹ کی حقیقت کا پتہ لگانے کا فیصلہ کیا۔ بتا دیں کہ اس تصویر کو تمام صارفین اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے شیئر کر رہے ہیں

 پڑتال

وشواس ٹیم نے اپنی پڑتال کا اغاز سب سے پہلے نیوز سرچ سے کیا۔ ہم نے پتہ لگانے کی کوشش کی کیا واقعی یونیسکو نے اڈلی کو دنیا کا سب سے صحت بخش ناشتہ قرار دیا ہے۔

ہماری تففیش میں ہمیں کسی بھی قابل اعتماد ذرائع کی یہ خبر نہیں ملی۔

وشواس ٹیم نے یونیسکو کی انگریزی اڈیٹر رونی امیلن سے رابطہ کیا، اور انہوں نے ہمیں تبایا کہ، یہ وائرل پوسٹ فرضی ہے۔ یونیسکو اس قسم کی درجہ بندی نہیں کرتا ہے‘‘۔

یونیسکو کے مطابق، یہ وائرل خبر فرضی ہے اور اس طرح کا کوئی بھی سرٹیفیکٹ یونیسکو نے جاری نہیں کیا ہے۔

حالاںکہ سال 2013 میں ایک نیوز ایجنسی کی جانب سے سروے کیا گیا تھا جس کے مطابق، اڈلی سامبھر سب سے صحت بخش ناشتہ ہیں۔ لیکن اس سروے کا یونیسکو سے کوئی لینا- دینا نہیں ہے، یہ سروے کچھ لوگوں نے خبر رساں ایجنسی سے کیا تھا۔

نتیجہ: وشواس ٹیم کی پڑتال میں پتہ چلا کہ یونیسکو نے اڈلی کو دنیا کا سب سے صحت مند بریک فاسٹ قرار نہیں دیا ہے۔ وائرل پوسٹ یونیسکو کے نام سے غلط حوالے اور تصویر کے پھیلائی جا رہی ہے۔

مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com 
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔

False
Symbols that define nature of fake news
Related Posts
Recent Posts