فیکٹ چیک: اسلام کو لے کر یونیسکو نے نہیں جاری کیا کوئی سرٹیفیکیٹ، فرضی دستاویز ہو رہا وائرل
- By: Umam Noor
- Published: Jul 9, 2019 at 12:35 PM
نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ فیس بک پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے، جس میں یونیسکو کے مبینہ سرٹیفیکیٹ کا حوالے دیتے ہوئے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اسلام دنیا کا سب سے پر امن مذہب ہے۔ وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ پوسٹ غلط ثابت ہوتی ہے۔
یونیسکو کی جانب سے کسی بھی مخصوص مذہبت کو لے کر ایسا کوئی سرٹیفیکیٹ جاری نہیں کیا جاتا ہے، کیوں کہ یہ تعلیم، سائنس، اور ثقافت کے شعبے میں کام کرنے والا ادارہ ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
وائرل پوسٹ میں یونیسکو کا ایک مبینہ سرٹیفیکیٹ لگا ہوا ہے، جس میں انگریزی میں لکھا ہے
‘Certificate Of Peace, on the 4th day of July 2016, We declare that Islam is the most peaceful religion of the world.’
اردو میں اس کا ترجمہ ہے ،’’امن کا سرٹیفیکیٹ۔ جولائی 2016 کے چوتھے دن اس بات کی اعلان کیا جاتا ہے کہ اسلام دنیا کا سب سے پر امن مذہب ہے‘‘۔
پڑتال
سرچ میں ہمیں پتہ چلا کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے، جب یہ سرٹیفیکیٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔ اس سے پہلے بھی 2017 میں یہ سرٹیفیکیٹ وائرل ہو چکا ہے۔
سرٹیفیکیٹ پر یونیسکو ڈائریکٹر جنرل ایرینا بوکووا کے دستخط نظر آرہے ہیں۔ علاوہ ازیں، یونیسکو اور انٹرنیشنل پیس فاؤنڈیشن کا لوگو بھی لگا ہوا ہے۔ یونیسکو کی ڈائریکٹری کے مطابق، بوکووا 4-4 سالوں کی مدت کار کے ساتھ دو بار یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل رہیں اور ان کی مدت کار 2009 سے 2017 کے درمیان رہی۔
سرچ کے ذریعہ ہمیں پتہ چلا کہ سب سے پہلے ریڈیو پاکستان کے آفیشیئل ٹویٹر ہینڈل سے اس مبینہ نیوز کو شوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ 11جولائی 2016 کو کئے گئے ٹویٹ میں بتایا گیا، ’’یونیسکو نے اسلام کو دنیا کا سب سے پر امن مذہب قرار دیا ہے‘‘۔ حالاںکہ، ٹویٹ میں جس لنک کا استعمال کرتے ہوئے یہ خبر دی گئی ہے، اسے اب ہٹایا جا چکا ہے۔
اس ٹویٹ کے بعد ہی سوشل میڈیا پر یہ مبینہ سرٹیفیکیٹ تیزی سے وائرل ہوا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے اس سرٹیفیکیٹ کے بعد یونیسکو نے وضاحت جاری کرتے ہوئے اس خبر کو خارج کیا۔
یونیسکو کی جانب سے 11 جون 2016 کو بیان جاری کر اس فرضی خبر کو خارج کر دیا گیا۔ بیان کے مطابق، حالیہ مبینہ بیان، جس میں یونیسکو کے سرٹیفیکیٹ کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسلام دنیا کا سب سے پر امن مذہب ہے، فرضی ہے‘‘۔
بیان کے مطابق، یونیسکو کی جانب سے کوئی بیان نہیں دیا گیا ہے اور جو سرٹیفیکیٹ دکھایا جا رہا ہے، وہ فرضی ہے۔ یونیسکو کا انٹرنیشنل پیج فاؤنڈیشن کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی اس نے ایسے کسی بیان کی حمایت کی ہے یا کسی مخصوص مذہب کو ایسا کوئی درجہ دیا ہے‘‘۔
यूनेस्को की साइट पर दी गई जानकारी से इसकी पुष्टि होती है। यूनेस्को, संयुक्त राष्ट्र की शैक्षणिक, वैज्ञानिक और सांस्कृतिक ईकाई है और इसका संविधान इसे इन्हें क्षेत्रों में काम करने की अनुमति देता है।
یونیسکو کی سائٹ پر دی گئی معلومات سے اس کی تصدیق ہوتی ہے۔ یونیسکو، اقوام متحدہ کا تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی شعبہ ہے، اور اس کا آئین اسے انہیں شعبوں میں کام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
نتیجہ: سوشل میڈیا پر یونیسکو کے میبنہ سرٹیفیکیٹ کے حوالے سے اسلام کو لے کر وائرل ہو رہا پوسٹ فرضی ہے۔ یونیسکو کی جانب سے ایسا کوئی سرٹیفیکیٹ نہیں جاری کیا گیا، جس میں کسی مخصوص مذہب کو پر امن مذہب کا درجہ ملا ہو۔
مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔
- Claim Review : یونیسکو نے اسلام کو بتایا دنیا کس سب سے پر امن مذہب
- Claimed By : FB User-Moin Ambi
- Fact Check : جھوٹ