وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو فروری 2023میں ترکیہ میں آئے زلزلہ کا ہے۔ پرانے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے کے ساتھ وائرل کیا جار ہا ہے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ 21 مارچ کو افغانستان، پاکستان اور ہندوستان کے کچھ حصہ میں آئے زلزلہ کے بعد سے سوشل میڈیا پر متعدد تصاویر اور ویڈیو وائرل ہو رہے ہیں۔ اسی ضمن میں ایک سی سی ٹی وی فوٹیج کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں دکان کے اندر زلزلے کو آتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیںکہ یہ پاکستان میں آئے زلزلہ کایہ ویڈیو ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو فروری 2023میں ترکیہ میں آئے زلزلہ کا ہے۔ پرانے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے کے ساتھ وائرل کیا جار ہا ہے۔
فیس بک صارف نے وائرل ویڈیو کو 22 مارچ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’پاکستان میں زلزلہ‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو غور سے دیکھا، ویڈیو ایک سی سی ٹی وی کی فوٹیج کا ہے اور اس میں 2023 منڈے (پیر) لکھا ہوا ہے۔ جبکہ ہندوستان، پاکستان، افغانستان میں 21 مارچ منگل کے روز زلزلہ آیا تھا۔
ویڈیو کی پڑتال کے لئے ہم نے اسے ان ویڈ ٹول میں اپلوڈ کیا اور متعدد کی فریمس نکال کر انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں متعدد نتائج ملے۔
العربیہ انگریزی نے اسی ویڈیو کو 6 فروری 2023 کو اپلوڈ کیا تھا اور ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق دکان کے اندر کی یہ سی سی ٹی وی فوٹج ترکیہ میں آئے زلزلہ کے وقت کی ہے۔
نیویارک ٹائمز کی ویب سائٹ پر بھی ہمیں یہ وائرل ویڈیو ملا۔ 6 فروری 2023 کو ویڈیو کو اپلوڈ کرتے ہوئے دی گئی معلومات کے مطابق یہ ترکیہ میں آئے کا ہے۔
میٹرو ڈاٹ کو ڈاٹ یو کے، دا ٹائمز آف انڈیا، اسکائی نیوز، نیوز 18اور ایم ایس این کی نیوز ویب سائٹ پر بھی اس ویڈیو کو فروری 2023 میں ترکیہ زلزلہ کے حوالے سے اپلوڈ کیا گیا ہے۔
خبروں کے مطابق، ’منگل کی رات 21 مارچ کو افغانستان، پاکستان اور ہندوستان کے کچھ حصوں میں کم از کم 30 سیکنڈ تک جاری رہنے والے شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق افغانستان میں فیض آباد سے 133 کلومیٹر جنوب مشرق میں 6.6 شدت کا زلزلہ آیا۔ یہ 156 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں افغانستان اور پاکستان میں ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں تاہم بھارت میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے‘۔
وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے آج ٹی وی کے صحافی عادل علی نے بتایا کہ 21 مارچ کی رات آئے زلزلہ میں پاکستان میں تقریبا 11 لوگوں کی جانیں چلی گئیں اور متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پرانے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔ اور صارف کو پانچ ہزار سے زیادہ لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو فروری 2023میں ترکیہ میں آئے زلزلہ کا ہے۔ پرانے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے کے ساتھ وائرل کیا جار ہا ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں