X
X

فیکٹ چیک: فلسطینی نوجوان کا بلڈوزر سے قتل معاملے کا یہ ویڈیو حالیہ جنگ کا نہیں پرانا ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو سال 2020 کا ہے۔ اس پرانے ویڈیو کا حالیہ جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Dec 23, 2023 at 04:32 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں بلڈوزر سے ایک شخص کو کچلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ اسرائیل- غازہ کے درمیان چل رہی حالیہ جنگ کے دوران کا ہے، جہاں اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو پتھر پھینکنے کی وجہ سے کچل کر دیا۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو سال 2020 کا ہے۔ اس پرانے ویڈیو کا حالیہ جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’اسرائیل ظالم اور دہشت گرد ہے غزہ : فلسطینی نوجوان کو پتھر پھینکنے کے جرم میں اسرائیلی فوجی بلڈوزر نے کچل کر شہید کردیا‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل ویڈیو کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں ٹی آر ٹی ورلڈ کے ایکس (ٹویٹر) ہینڈل وائرل ویڈیو کا اسکرین شاٹ 25 فروری 2020 کو اپلوڈ ہوا ملا۔

اسی بنیاد پر ہم نے ویڈیو کو تلاش کرنا شروع کیا، سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو مڈل ایسٹ مانیٹر کے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ ہوا مل۔ یہاں ویڈیو کو 23 فروری 2020 کو اپلوڈ کیا گیا ہے اور دی گئی معلومات کے مطابق یہ معاملہ غازہ میں اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی فوجی نے فلسطینی نوجوان پر بلڈوزر چڑھا دیا۔

اس معاملہ سے متعلق خبر ہمیں مڈل ایسٹ آئی اور پیلسٹین کرونیکل ڈاٹ کام پر بھی 2020 کو شائع ہوئی خبروں میں ملی۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، ’’اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی کو اسرائیل سے الگ کرنے والی باڑ کے قریب ایک فلسطینی کو ہلاک کر دیا، پھر لاش کو نکالنے اور اسے ضبط کرنے کے لیے بلڈوزر کا استعمال کیا۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ “فوجیوں نے دو فلسطینیوں پر گولی چلائی جو باڑ کے پاس ایک دھماکہ خیز آلہ رکھ رہے تھے”۔

وائرل معاملہ کی تصدیق کے لئے ہم نے اسرائیل کے صحافی بین ہرٹ مین سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ حالیہ معاملہ نہیں ہے۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو سال 2020 کا ہے۔ اس پرانے ویڈیو کا حالیہ جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • Claim Review : فلسطینی نوجوان کو پتھر پھینکنے کے جرم میں اسرائیلی فوجی بلڈوزر نے کچل کر شہید کردیا
  • Claimed By : Mujtaba Sherazi
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later