X
X

فیکٹ چیک: سولر پینلز توڑے جانے کا یہ ویڈیو 2018 کا احتجاج کے دوران کا ہے، عقیدے سے متعلق دعوی فرضی

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو سال 2018 کا مہاراشٹرا کا ہے جب ان سولر پینلز کو اجرت کی ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے تباہ کیا گیا تھا۔ یہ ویڈیو مزدوروں کے ذریعے کئے گئے احتجاج کے دوران کا ہے۔ اس معاملہ کا عقیدے یا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Aug 23, 2023 at 06:42 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں کچھ خواتین کو سولر پینل کو توڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ انڈیا میں سولر پینل لگائے گئے تھے لیکن ایک ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے ہیشوا نے یہ کہہ دیا کہ یہ اگر یہ شمسی توانائی استعمال کی جائےتو سورج دیوتا پریشان ہوتے ہیں۔ تو لوگوں نے سولر پینلز کو نقصان پہنچایا ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو سال 2018 کا مہاراشٹرا کا ہے جب ان سولر پینلز کو اجرت کی ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے تباہ کیا گیا تھا۔ یہ ویڈیو مزدوروں کے ذریعے کئے گئے احتجاج کے دوران کا ہے۔ اس معاملہ کا عقیدے یا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’‏انڈیا میں ایک ہندو مذہبی پیشوا اشوک سکسانہ نے فتویٰ جاری کیاھے کہ اگر شمسی توانائی استعمال کی جائےتو سورج دیوتا پریشان ہوتے ہیں! اسکےجنونی پیروکاروں نے سولر پینلز پر حملہ کرکےتباہ کرنا شروع کردیا ہے! اس جہالت کو آپ کیا کہے گے ؟؟‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

ویڈیو کو کی ورڈ سرچ کرنے پر ہمیں یہ ویڈیو ایک یوٹیوب چینل پر 19 فروری 2018 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، ’’مہاراشٹر میں 100 میگاواٹ کے سولر پلانٹ کے سولر ماڈیول اجرت کی عدم ادائیگی کی وجہ سے تباہ ہو گئے‘۔

سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو 15 فروری 2018 کو ’کلائمیٹ سمورائی‘ نام کے ایک یوٹیوب چینل پر اپلوڈ ہوا ملا۔ ویڈیو کے ساتھ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق یہ معاملہ اجرت کی عدم ادائیگی سے متعلق ہے۔

مزید سرچ میں ہمیں کلائمیٹ سمورائی کی خبر بھی اسی معاملہ سے متعلق ملی۔ یہاں خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’مہاراشٹر میں 100 میگاواٹ کے سولر پلانٹ میں سولر پینلز اجرت کی عدم ادائیگی کی وجہ سے توڑ پھوڑ کی گئی۔ یہ سولر پلانٹ مہاراشٹرا کے چالیسگاؤں میں واقع ہے۔

اس سے قبل جب اس ویڈیو کا ہم نے فیکٹ چیک کیا تھا اس وقت تصدیق کے لئے ہم نے کلائمیٹ سمورائی سے ای میل کے ذریعے رابطہ کیا تھا۔ ہمارے میل کا جواب دیتے ہوئے بتایا گیا کہ تھا ان سولر پینلز کو توڑنے کی وجہ اجرت کا نہ ملنا تھا۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف اختر حسین کا تعلق پاکستان سے ہے اور انہیں 1271 لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو سال 2018 کا مہاراشٹرا کا ہے جب ان سولر پینلز کو اجرت کی ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے تباہ کیا گیا تھا۔ یہ ویڈیو مزدوروں کے ذریعے کئے گئے احتجاج کے دوران کا ہے۔ اس معاملہ کا عقیدے یا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • Claim Review : انڈیا میں ایک ہندو مذہبی پیشوا اشوک سکسانہ نے فتویٰ جاری کیاھے کہ اگر شمسی توانائی استعمال کی جائےتو سورج دیوتا پریشان ہوتے ہیں! اسکےجنونی پیروکاروں نے سولر پینلز پر حملہ کرکےتباہ کرنا شروع کردیا
  • Claimed By : Malik Akhtar Hussain
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later