X
X

فیکٹ چیک: برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کا دو ریاستی حل کا یہ ویڈیو ایڈیٹڈ ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو ایڈیٹڈ ہے۔ اصل ویڈیو میں رکشی سونک کے سامنے رکھے کینوس پر بھارت کا نقشہ نیہں تھا۔ خاندان کو بچوں کی سے متعلق جاری کئے گئے ویڈیو کو ایڈٹ کر کے فرضی دعوی کے ساتھ پھیلایا جا رہا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Apr 19, 2024 at 06:26 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر بھارتیہ نثاد کے برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں ان کے سامنے ایک کینوس ہے جس پر بھارت کا نقشہ کا ہے اور بیچ میں انڈیا اور اسرائیل لکھ کر نقشہ کو بانٹا گیا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کر رہے ہیں کہ اس ویڈیو میں رشی سونک دو ریاستی حل بتا رہے ہیں۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو ایڈیٹڈ ہے۔ اصل ویڈیو میں رکشی سونک کے سامنے رکھے کینوس پر بھارت کا نقشہ نیہں تھا۔ خاندان کو بچوں کی سے متعلق جاری کئے گئے ویڈیو کو ایڈٹ کر کے فرضی دعوی کے ساتھ پھیلایا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’برطانیہ وزیر اعظم رشی سونک کا دو ریاستی حل، سوشل میڈیا پر وائرل‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو غور سے سنا۔ محض کچھ سیکنڈ کی اس ریل میں رشی سونک کو انگریزی میں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ،
”That’s better and fairer. Now it will take a little bit of time to change the system. So we are also making changes immediately to benefit you.”
اردو ترجمہ: ”یہ بہتر اور منصفانہ ہے۔ اب نظام بدلنے میں تھوڑا وقت لگے گا۔ اس لئے ہم آپ کو فائدہ پہنچانے کے للے فوری تبدیلیاں بھی کر رہے ہیں‘‘۔

پڑتال کو آگے بڑاتے ہوئے ہم نے گوگل نیوز سرچ کیا، لیکن ہمیں ایسی کوئی بھی قابل یقین نیوز رپورٹ نہیں ملی، جس کا وائرل دعوی میں ذکر کیا گیا ہے۔

آگے کی پڑتال میں ہم نے رشی سونک کے سوشل میڈیا ہینڈلس میں اس ویڈیو کو سرچ کرنے کی کوشش کی۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں ان کے فیس بک پیج پر ہمیں یہی ویڈیو 2 اپریل کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو میں رشی سونک کو چائلڈ بینیفٹ اور ٹیکس سے متعلق معلومات دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ کل تین مینٹ 24 سیکنڈ کے اس ویڈیو میں ہمیں کہیں بھی بھارت کا نقشہ نظر نہیں آیا۔

اس ویڈیو کو رشی سونک نے اپنے یوٹیوب چینل پر بھی 29 مارچ 2024 کو شیئر کیا ہے، یہاں بھی ہمیں چائلڈ بنیفٹ پلان سے متعلق معلومات دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

اصل اور فرضی ویڈیو کے درمیان یہاں فرق صاف طور پر دیکھ سکتے ہیں۔

وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم مشرق وسط کو برسوں سے کوور کر رہے ترکیہ کے سینئر صحافی افتیخار گیلانی سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں تفصیل دیتے ہوئے بتایا کہ، ’’اسرائیل اور فلسطین کے مسئلے پر 2 ریاستی حل کے حق میں بھارت سمیت یوروپ کے ممالک ہیں۔ حالاںکہ وائرل ویڈیو فرضی ہے‘‘۔

اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو ایڈیٹڈ ہے۔ اصل ویڈیو میں رکشی سونک کے سامنے رکھے کینوس پر بھارت کا نقشہ نیہں تھا۔ خاندان کو بچوں کی سے متعلق جاری کئے گئے ویڈیو کو ایڈٹ کر کے فرضی دعوی کے ساتھ پھیلایا جا رہا ہے۔

  • Claim Review : اس ویڈیو میں رشی سونک دو ریاستی حل بتا رہے ہیں۔
  • Claimed By : FB User: Huzaifa Baloch
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later