وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی غلط ہے۔ یہ تصویر اصل نہیں بلکہ اے آئی تکنیک سے تیار کی گئی ہے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر اے آئی (آرٹیفیشیئل انٹیلیجنس) تکنیک سے تیار کی گئی تصایر چھائی بچھائی ہیں حالاںکہ اکثر متعدد تصاویر غلط زاویہ کے ساتھ بھی وائرل ہو جاتی ہیں۔ انہیں میں ایک تصویر وائرل ہے جس میں ایک شخص کو سینڈ آرٹ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ اصل تصویر ہے جسے سینڈ آرٹسٹ نے بنایا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی غلط ہے۔ یہ تصویر اصل نہیں بلکہ اے آئی تکنیک سے تیار کی گئی ہے۔
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، سینڈ آرٹ کی بےحد خوبصورت تصویر۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل کی جا رہی تصویر کو اے آئی تصاویر کی جانچنے والی ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا، نتائج میں ہمیں معلوم ہوا کہ اس فوٹو کے اے آئی ہونے کے امکان 99.9 فیصد ہیں۔
وہیں اس تصویر کو ہم نے ایک دیگر اے آئی تصویو کو جانچنے والے ٹول ’ایز ایٹ اے آئی‘ پر بھی اپلوڈ کیا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق یہ فوٹو 94.60 فیصد اے آئی ہے۔
اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں زیتھالن نام کے انسٹاگرام ہنڈل پر وائرل تصویر اپلوڈ ہوئی ملی۔ یہاں تصویر کے ساتھ دی دئے گئے کیپنش میں ڈجیٹل آرٹ اور آے آئی کا کپشن دیا گیا ہے۔
زیتھالن کے انسٹاگرام بایو کے مطابق وہ امریکہ سے تعلق رکھنے والے اے آئی آرٹسٹ ہیں۔ ان کی پروفائل پر ہمیں دیگر اے آئی تصاویر بھی دیکھنے کو ملیں۔
وائرل تصویر سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے زیتھالن سے انسٹاگرام کے ذریعہ رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ تصویر انہوں نے ہی بنائی ہے اور یہ ایک اے آئی فوٹو ہے۔
فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس پیج کے 10 ہزار فالوورز ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی غلط ہے۔ یہ تصویر اصل نہیں بلکہ اے آئی تکنیک سے تیار کی گئی ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں