X
X

فیکٹ چیک: سینڈ آرٹ کی یہ تصویر اصل نہیں، اے آئی کے ذریعہ کی گئی ہے تیار

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی غلط ہے۔ یہ تصویر اصل نہیں بلکہ اے آئی تکنیک سے تیار کی گئی ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Mar 21, 2024 at 08:12 PM
  • Updated: Mar 21, 2024 at 10:09 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر اے آئی (آرٹیفیشیئل انٹیلیجنس) تکنیک سے تیار کی گئی تصایر چھائی بچھائی ہیں حالاںکہ اکثر متعدد تصاویر غلط زاویہ کے ساتھ بھی وائرل ہو جاتی ہیں۔ انہیں میں ایک تصویر وائرل ہے جس میں ایک شخص کو سینڈ آرٹ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ اصل تصویر ہے جسے سینڈ آرٹسٹ نے بنایا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی غلط ہے۔ یہ تصویر اصل نہیں بلکہ اے آئی تکنیک سے تیار کی گئی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، سینڈ آرٹ کی بےحد خوبصورت تصویر۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل کی جا رہی تصویر کو اے آئی تصاویر کی جانچنے والی ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا، نتائج میں ہمیں معلوم ہوا کہ اس فوٹو کے اے آئی ہونے کے امکان 99.9 فیصد ہیں۔

وہیں اس تصویر کو ہم نے ایک دیگر اے آئی تصویو کو جانچنے والے ٹول ’ایز ایٹ اے آئی‘ پر بھی اپلوڈ کیا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق یہ فوٹو 94.60 فیصد اے آئی ہے۔

اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں زیتھالن نام کے انسٹاگرام ہنڈل پر وائرل تصویر اپلوڈ ہوئی ملی۔ یہاں تصویر کے ساتھ دی دئے گئے کیپنش میں ڈجیٹل آرٹ اور آے آئی کا کپشن دیا گیا ہے۔

زیتھالن کے انسٹاگرام بایو کے مطابق وہ امریکہ سے تعلق رکھنے والے اے آئی آرٹسٹ ہیں۔ ان کی پروفائل پر ہمیں دیگر اے آئی تصاویر بھی دیکھنے کو ملیں۔

وائرل تصویر سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے زیتھالن سے انسٹاگرام کے ذریعہ رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ تصویر انہوں نے ہی بنائی ہے اور یہ ایک اے آئی فوٹو ہے۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس پیج کے 10 ہزار فالوورز ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی غلط ہے۔ یہ تصویر اصل نہیں بلکہ اے آئی تکنیک سے تیار کی گئی ہے۔

  • Claim Review : یہ اصل تصویر ہے جسے سینڈ آرٹسٹ نے بنایا ہے۔
  • Claimed By : عجائب الدنيا وسحر الطبيعة
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later