وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل تصویر کے ساتھ کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ سنجے دت کے ساتھ آصف علی زرداری نہیں بلکہ بالی ووڈ کے ایک دیگر اداکار سنجے نارویکر ہیں۔ اور یہ تصویر فلم واستو کے سیٹ کی ہے، مذکورہ فلم میں سنجے دت اور سنجے ناویرکر نے ایک ساتھ کام کیا تھا۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک شخص سے ہاتھ ملاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ سنجے دت کے ساتھ ہاتھ ملاتے ہوئے نظر آرہے شخص پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری ہیں۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل تصویر کے ساتھ کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ سنجے دت کے ساتھ آصف علی زرداری نہیں بلکہ بالی ووڈ کے ایک دیگر اداکار سنجے نارویکر ہیں۔ اور یہ تصویر فلم واستو کے سیٹ کی ہے، مذکورہ فلم میں سنجے دت اور سنجے ناویرکر نے ایک ساتھ کام کیا تھا۔
فیس بک پر وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے صارف نے لکھا، ’’سابق صدر آصف علی زرداری مشہور بھارتی اداکار سنجے دت سے مصافحہ کرتے ہوئے (1998)‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے تصویر کو غور سے دیکھا۔ تصویر میں سنجے دت کے ساتھ نظر آرہے شخص ہمیں فلم ’واستو‘ کے اداکار لگے۔ اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں یہ تصویر این ڈی ٹی وی کی ویب سائٹ پر اپلوڈ ہوئے ایک آرٹیکل میں ملی۔ یہاں تصویر کے ساتھ دی گئی معلمومات کے مطابق، یہ تصویر فلم ’واستو‘ کے سیٹ کے دوران کی ہے جس میں فلم کے اندر سنجے دت کے دوست کا کرادر ادا کرنے والے ’دیڑھ فٹیا‘ (سنجے نارویکر) سے ملاقات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ وہیں اس تصویر کے ذرائع میں انسٹاگرام ’آفیشیئل سنجے نارویکر’ لکھا ہوا نظر آیا۔
خبر میں دی گئی تفصیل کے مطابق، ’’اداکار سنجے دت کی فلم واستوو 1999 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں سنجے دت نے گینگسٹر رگھو کا کردار ادا کیا تھا جسے بہت پسند کیا گیا تھا۔ درحقیقت، اس فلم میں بنے ان کے خاص دوست ‘دیدھ فوٹیا’ کو بھی ناظرین کی طرف سے کافی پیار ملا۔ ‘دیدھ فوٹیا’ کا کردار اداکار سنجے نارویکر نے ادا کیا تھا۔
اپنی پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے انسٹاگرام پر آفیشیئل سنجے نارویکر سرچ کیا۔ اور ہمیں یہ اکاؤنٹ ملا، یہاں اس تصویر کو 11 جون 2021 کو اپلوڈ ہوئی ملی۔ نارویکر نے تصویر کو اپلوڈ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے، ’’میں بے حد خوش ہوں کہ بالاآخر سوشل میڈیا پر آگیا ہوں۔ اس پہلی پوسٹ کے ساتھ، سنجے دت کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کی تصویر شیئر کر رہا ہوں۔ ’سنجے میٹ سنجے‘ واستو فلم کے سیٹ سے‘‘۔
وائرل تصویر سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے بالیووڈ کو کوور کرنے سینئر صحافی پراگ چھاپیکر سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ سنجے دت کے ساتھ یہ تصویر اداکار سنجے نرویکر کی ہے۔ چھاپیکر نے مزید تفصیل دیتے ہوئے بتایا کہ سنجےنرویکر نے سنجے دت کے ساتھ مشہور فلم واستو میں کام کیا تھا اور یہ اسی کے سیٹ کی فوٹو ہے۔
فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل تصویر کے ساتھ کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ سنجے دت کے ساتھ آصف علی زرداری نہیں بلکہ بالی ووڈ کے ایک دیگر اداکار سنجے نارویکر ہیں۔ اور یہ تصویر فلم واستو کے سیٹ کی ہے، مذکورہ فلم میں سنجے دت اور سنجے ناویرکر نے ایک ساتھ کام کیا تھا۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں