X
X

فیکٹ چیک: عمارت پر غزہ حمایت کی یہ تصویر فیفا ورلڈ کپ کے دوران کی نہیں ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل تصویر اگست 2022 کی ہے، اس پرانی تصویر کو فیفا ورلڈ کپ سے جوڑتے ہوئے گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Dec 3, 2022 at 02:26 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر فیفا ورلڈ کپ سے متعلق متعدد گمراہ کن پوسٹ اور ویڈیو وائرل ہیں۔ انہیں سب کے بیچ ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں دو عمارتیں غزہ کی حمایت میں جگمگاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ایک عمارت پر فلسطین کا پرچم ہے اور دوسری عمارت پر عربی میں لکھا ہے، ’غزة في قلوبنا‘۔ اب اسی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ فیفا ورلڈ کپ کے دوران کی فوٹو ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل تصویر اگست 2022 کی ہے، اس پرانی تصویر کو فیفا ورلڈ کپ سے جوڑتے ہوئے گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’قطر میں فیفا ورلڈکپ کے دوران ایک بڑی عمارت پر پرچم کے ساتھ جگمگاتا “غزة في قلوبنا” غزہ(فلسطین) ہمارے دلوں میں ہے- 🥰 ۔۔۔۔ اے اللہ مسجد اقصی کو آزادی عطا فرما آمین‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے تصویر کو گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ تصویر این اے بی ڈی نام کی ویب سائٹ پر ملی۔ یہاں ویب سائٹ پر 9 اگست 2022 کو اپلوڈ کی گئی اس تصویر کے ساتھ شائع ہوئی معلومات کے مطابق، ’حالیہ اسرائیلی جارحیت کے بعد غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے قطری دارالحکومت دوحہ کے علاقے لوسیل میں جابر ٹاورز کو روشن کیا گیا‘‘۔

اسی بنیاد پر نیوز سرچ کئے جانے پر ہمیں اسی منظر کا ویڈیو دوحہ نیوز کے ویری فائڈ فیس بک پیج پر بھی 9 اگست 2022 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’لوسیل مرینا میں الجابر ٹوئن ٹاورز فلسطینی پرچم اور ایک پیغام سے روشن ہو رہے ہیں جس پر لکھا ہے ‘ہمارے دلوں میں غزہ ہے’۔ مکمل ویڈیو یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔

معاملہ سے متعلق مزید تصدیق کے لئے ہم نے اسپورٹس ایڈیٹر ونیت راما کرشنن سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ فیفا ورلڈ کپ کے دوران کچھ مداح اور عرب کی ٹیموں نے غزہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ حالاںکہ عمارتوں کو حمایت میں چراغا نہیں کیا گیا ہے۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کو 9,595 لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل تصویر اگست 2022 کی ہے، اس پرانی تصویر کو فیفا ورلڈ کپ سے جوڑتے ہوئے گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

  • Claim Review : قطر میں فیفا ورلڈکپ کے دوران ایک بڑی عمارت پر پرچم کے ساتھ جگمگاتا "غزة في قلوبنا" غزہ(فلسطین) ہمارے دلوں میں ہے
  • Claimed By : Hafiz Mughal
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later