X
X

فیکٹ چیک: آسمان سے نگرانی کر رہے ہیلی کاپٹر کی اس تصویر کا نہیں ہے زمان پارک سے کوئی تعلق، پرانی فوٹو گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر اسکاٹلینڈ کی ہے۔ وائرل تصویر کا پاکستان یا عمران خان کے زمان پارک میں ہوئی نگرانی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پرانی تصویر کو گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Mar 29, 2023 at 05:50 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں آسمان سے ہیلی کاپٹر کی روشنی کو آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے پاکستان کے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کے زمان پارک کی رہائش گاہ پر ہیلی کاپٹر سے پولیس نے نگرانی کی ہے اور یہ اسی معاملہ کی تصویر۔ جبکہ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر اسکاٹلینڈ کی ہے۔ وائرل تصویر کا پاکستان یا عمران خان کے زمان پارک میں ہوئی نگرانی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پرانی تصویر کو گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’زمان پارک کے اوپر چار ہیلی کاپٹروں کی ساری رات سرویلنس جاری تھی▫️▫️ پولیس تو اتنی مالدار نہیں ھے پھر یہ ہیلی کاپٹر کس کے ہیں ۔ بھائی ڈرتے کیوں ھو سب جان چکے ھیں، سب پہچان چکے ھیں آپ لوگوں کو‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل تصویر کو سرچ کیا، سرچ میں ہمیں یہ فوٹو ڈیلی ریکارڈ ڈاٹ کو ڈاٹ یو کے کی ویب سائٹ پر 5 اپریل 2020 کو شائع ہوئی خبر میں ملی۔ یہاں خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’’اسکاٹلینڈ میں ہو رہے کچھ واقعات کے بعد گریجن ماؤتھ علاوہ کے ہیلکس پارک میں پولیس ہیلی کاپٹر سے نگرانی کر رہی ہے ‘‘۔

نیچ دئے گئے کولاج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وائرل تصویر اور 2020 کے آرٹیکل میں دی گئی دونوں ہی تصاویر ایک ہی ہیں۔

پاکستان کے دنیا نیوز ڈاٹ ٹی وی کی 15مارچ کی خبر کے مطابق، ’پنجاب حکومت نے رینجرز کو بھی خان کی رہائش گاہ پر تعینات کیا۔ لاہور پولیس کے سینئر افسران اور اہلکار بھی ہجوم سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے زمان پارک پہنچے۔ شام کے وقت فضائی نگرانی کے لیے ایک ہیلی کاپٹر نے علاقے میں نگرانی کی‘‘۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

وائرل دعوی کی تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے صحافی عادل علی سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ جب عمان خان کی زمان پارک رہائش گاہ پر بھی پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن چلایا گیا تھا۔ حالاںکہ کچھ خبروں میں دعوی بھی کیا گیا کہ ہیلی کاپٹر سے نگرانی بھی کی گئی ہے‘۔

پوسٹ کو گمراہ کن دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس پیج کو 1 ایک لاکھ سے زیادہ لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر اسکاٹلینڈ کی ہے۔ وائرل تصویر کا پاکستان یا عمران خان کے زمان پارک میں ہوئی نگرانی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پرانی تصویر کو گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

  • Claim Review : زمان پارک کی تصویر
  • Claimed By : PTI Junoon
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later