فیکٹ چیک: پاکستان میں ہوئے مظاہرے کی نہیں ہے یہ تصویر، بھارتیہ کرکٹ ٹیم کے جشن کی فوٹو وائرل
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر کا پاکستان کے گوادر میں ہوئے مظاہرے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ فوٹو اس وقت کی ہے جب ٹی- 20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ممبئی کے مرین ڈرائیو پر بھارتیہ کرکٹ ٹیم نے ’وکٹری پریڈ‘ کی تھی۔
- By: Umam Noor
- Published: Aug 7, 2024 at 02:25 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں ہزاروں لوگوں کی بھیڑ کو ایک جگہ جمع دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ فوٹو پاکستان کے گوادر میں ہو رہے مظاہرے کے دوران کی ہے جہاں ہزاروں لوگ جمع ہوئے ہیں۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر کا پاکستان کے گوادر میں ہوئے مظاہرے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ فوٹو اس وقت کی ہے جب ٹی- 20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ممبئی کے مرین ڈرائیو پر بھارتیہ کرکٹ ٹیم نے ’وکٹری پریڈ‘ کی تھی۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی قیادت میں کارواں گوادر بندرگاہ کے ساتھ آج رات کی خوبصورت تصویر… 27 جولائی 2024. اس سے کہتے ہے اتفاق و اتحاد‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل فوٹو کو سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ فوٹو انٹرنیٹ پر کئی جگہ اپلوڈ ہوئی ملی۔
کرک واچر نام کے ایکس ہینڈل پر ہمیں 4 جولائی 2024 کو یہ تصویر شیئر کی ہوئی ملی۔ یہاں تصویر کو کرکٹ سے وابستہ بتایا گیا ہے۔
مزید سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ فوٹو میں مورونگ ایکسپریس کی ویب سائٹ پر جولائی 2024 پر شائع ہوئی خبر میں ملی۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، 4 جولائی کو لاکھوں ممبئی والوں نے جمعرات کی شام ٹی-20 ورلڈ کپ کے فاتح ٹیم کے ساتھ پرجوش جشن میں شرکت کی۔
اسی موقع کی ہمیں دیگر تصاویر ٹائمس آف انڈیا کی ویب سائٹ پر بھی شائع ہوئی خبر ملی۔ یہاں خبر میں بتایا گیا کہ، یہ فوٹو ٹیم انڈیا کی ورلڈ کپ جیتنے کی خوشی میں مرین ڈرائیو پر ہوئی ’وکٹری پریڈ‘ کی ہیں۔
بی بی سی کی ویب سائٹ پر بھی اس وائرل تصویر کا کلوزپ ورژن دیکھا جا سکتا ہے، یہاں بس میں صاف طور پر چیمپیئنس لکھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ اس میں ٹیم انڈیا کے کھلاڑی بھی نظر آرہے ہیں۔ خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’فاتح انڈین کرکٹ ٹیم بالآخر تقریباً ایک ہفتے کی تاخیر کے بعد وطن واپس آئی جہاں فتح کا ایسا جشن منایا گیا جو اس سے قبل نہیں دیکھا گيا۔ ممبئی کے ساحل میرین ڈرائیو سے شروع ہو کر وانکھیڈے سٹیڈیم تک پریڈ ہوئی۔ اس پریڈ کو دیکھنے اور اس میں شرکت کے لیے ہزاروں لوگ میرین ڈرائیو پر پہنچے تھے‘‘۔
ٹیم انڈیا کے مرین ڈرائیو پر ہوئی اس وکٹری پریڈ کا ویڈیو این ڈی ٹی وی کے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ ہوا ملا۔
خبروں کے مطابق، ’’پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے بندرگاہی شہر گوادر میں کشیدگی بہت زیادہ ہے جہاں ایک نسلی بلوچ گروپ اپنے لوگوں کی گرفتاریوں اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہلاکت خیز جھڑپوں کے بعد کئی دنوں سے احتجاج کر رہا ہے‘‘۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا ستکی ہے۔
وائرل پوسٹ میں کئے جا رہے دعوی سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے صحافی عادل علی سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ، گوادر میں بلوچ کافی دنوں سے اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج کر رہےہیں۔
اب باری تھی گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر کا پاکستان کے گوادر میں ہوئے مظاہرے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ فوٹو اس وقت کی ہے جب ٹی- 20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ممبئی کے مرین ڈرائیو پر بھارتیہ کرکٹ ٹیم نے ’وکٹری پریڈ‘ کی تھی۔
- Claim Review : یہ فوٹو پاکستان کے گوادر میں ہو رہے مظاہرے کے دوران کی ہے جہاں ہزاروں لوگ جمع ہوئے ہیں۔
- Claimed By : FB User- Mohsin Baloch
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔