X
X

فیکٹ چیک: یہ تصویر اسرائیل کو جھیجے گئے امریکی فوجی امداد کی نہیں، 2014 کی جمہوریہ کوریہ کی ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی سال 2014 کی جمہوریہ کوریہ کی ہے۔ اس تصویر کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Dec 13, 2023 at 05:50 PM
  • Updated: Dec 13, 2023 at 05:54 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں ٹرک کے اندر بہت سے بموں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کو صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ تصویر اسرائیل کو امریکہ کے ذریعہ بھیجی گئی فوجی امداد کی ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی سال 2014 کی جمہوریہ کوریہ کی ہے۔ اس تصویر کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’فلسطینی بچوں کے لیے امریکی امداد کی تیسری کھیپ پہنچ گئی ہے۔‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلےہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل تصویر کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ تصویر ’ڈی وی آئی ڈی ایس‘ نام کی ویب سائٹ پر اپلوڈ ہوئی ملی۔ یہاں تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اسے جنوبی کوریہ کی 2014 کی فوٹو بتایا گیا ہے۔

اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں یہ تصویر ’الامی‘ ڈاٹ کام اپلوڈ ہوئی ملی۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، ’’23 اکتوبر 2014 کو گولہ بارود کی تخریب کاری کی کامیابی کے بعد 80 سے زیادہ بلیو-109 اور مارک-84 بم کنسان ایئر بیس، جمہوریہ کوریا میں نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں‘‘۔ یہاں بھی اس تصویر کو 2014 کا بتایا گیا ہے۔

ذریعہ : الامی ڈاٹ کام

وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے اسرائل کے دا وسیل کے فیکٹ چیکر اوریا بر میر سے رابطہ کیا اور انہوں نےہمیں بتایا کہ یہ تصویر اسرائیل کی نہیں ہے۔

غور طلب ہے کہ اسرائل فلسطین جنگ کے بعد امریکہ اسرائیل کو اسلحہ اور فوجی سازوسامان کی امداد بھیج رہا ہے۔ اس معاملہ سے متعلق بلومبرگ کی رپورٹ کی رپورٹ یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

اب باری تھی گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کو دیڑھ ہزار لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی سال 2014 کی جمہوریہ کوریہ کی ہے۔ اس تصویر کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • Claim Review : یہ تصویر اسرائیل کو امریکہ کے ذریعہ بھیجی گئی فوجی امداد کی ہے۔
  • Claimed By : فیس بک صارف: ڈیویڈ براؤن
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later