وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل دعوی گمراہ کن ہے۔ یہ تصویر ابو ظبی میں حال میں ہوئے ایئر پورٹ دھماکہ کی نہیں ہے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ گزشتہ روز ابو ظبی میں ہوئے دھماکہ کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر اور ویڈیو گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل ہو گئے ہیں، اسی ظمن میں ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک دھماکہ کے غبار کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اس تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ تصویر ابو ظبی کے ایئر پورٹ حال میں ہوئے دھماکہ کی ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل دعوی گمراہ کن ہے۔ یہ تصویر ابو ظبی میں حال میں ہوئے ایئر پورٹ دھماکہ کی نہیں ہے۔
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’ابوظہبی ایئرپورٹ کو حوثیوں کے ڈرون نے نشانہ بنایا‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس سے وائرل تصویر کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہی فوٹو رائٹرس ڈاٹ کام، فاکس نیوز ڈاٹ کام، منی کنٹرول ڈاٹ کام اور مڈل ایسٹ آئی کی ویب سائٹ پر شائع ہوئی خبر میں ملی۔ ان تمام خبروں کو 5-6 اگست 2020 کو اپلوڈ کیا گیا ہے۔ ان خبروں میں دی گئی معلومات کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے اجمن مارکیٹ میں آگزنی کی تصویر۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی اجمن مارکیٹ میں لگی آگزنی کا ویڈیو نیوز نیشن کی ویب سائٹ پر بھی ملا۔ یہاں وائرل تصویر کی ہی ویڈیو کو دیکھا جا سکتا ہے اور دی گئی معلومات کے مطابق یہ متحدہ عرب امارات کے شہر عجمان میں مارکیٹ میں آگزنی کا معاملہ پیش آیا۔ یہاں ویڈیو کو 6دسمبر 2020 کو اپ لوڈ کیا گیا ہے۔
رواں ماہ کی 17 جنوری کی خبروں کے مطابق، ’حوثی باغیوں نے متحدہ عرب امارات میں ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
وشواس نیوز نے اس مزید معلومات کے لئے اٹرنیشنل افیئرس صحافی، مشرق وسط معاملوں کے ماہر اور یونی ورسٹی آف وارسا کے انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل رلیشنس کے وزیٹنگ فیکلٹی سوربھ شاہی کے ساتھ رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ سوربھ نے ہمیں بتایا کہ یہ حال میں ابو ظبی ایئرپورٹ پر ہوئے حملہ کی ذمہ داری حوثی باغیوں نے لے ہے۔ اس کے بعد ان پر اتحاد کی جانب سے جوابی کاروائی بھی کی گئی ہے۔
گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف القلم کو 35,075 لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل دعوی گمراہ کن ہے۔ یہ تصویر ابو ظبی میں حال میں ہوئے ایئر پورٹ دھماکہ کی نہیں ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں