فیکٹ چیک: یہ ڈانس کا ویڈیو ہندوستان کی سوشل میڈیا انفلواینسر کا ہے، سندھ کے ڈی جی اینٹی کرپشن کے افسر کا نہیں

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل دعوی فرضی ہے۔ یہ ویڈیو ڈی جی اینٹی کرپشن سندھ پاکستان کا نہیں بلکہ ہندوستان کی سوشل میڈیا انفلواینسر نکیتا شرما اور ان کے والد کا ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ڈانس کا ویڈیووائرل ہو رہا ہے جس میں ایک خاتون کو ایک شخص کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہےہیں کہ ویڈیو میں نظر آرہے شخص پاکستان سندھ کے ڈی جی اینٹی کرپشن ہیں۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل دعوی فرضی ہے۔ یہ ویڈیو ڈی جی اینٹی کرپشن سندھ پاکستان کا نہیں بلکہ ہندوستان کی سوشل میڈیا انفلواینسر نکیتا شرما کا ہے۔ اس ویڈیو میں انہیں اپنے والد کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک پیج صداقت نیوز نے وائرل ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا،’ ڈی جی اینٹی کرپشن سندھ اللہ تعالی ایسے افسروں سے ہمارے پاکستان کو محفوظ رکھیں یہ ہیں سندھ کے ڈی جی اینٹی کرپشن ویڈیو ایسی ہے کسی میرے بھائی اور بہن نے برا مسوس نہیں کرنا‘۔

پوسٹ کے آکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کا آغاز کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں ڈالا اور اس کے متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل نیوز سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں نکیتا شرما نام کا ویری فائڈ انسٹا گرام ہینڈل لگا۔ وہیں ہمیں یہ ویڈیو 17 جون کو اپ لوڈ ہوا ملا۔ ویڈیو کے شیئر کئے گئے کیپنش کے مطابق یہ نکیتا کے والد ہیں۔

https://www.instagram.com/p/CQN1eX8FB9N/

نکیتا شرما کے انسٹاگرام ہینڈل پر دی گئی معلومات کے مطابق وہ ہندوستان سے تعلق رکھنےوالی ایک سوشل میڈیا انفلواینسر ہیں اور موٹی ویشنل اسپیکر ہیں۔

وائرل ویڈیو سے جڑی تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے پاکستان کے انڈیپنڈینٹ اردو کے صحافی حارون راشد سے ٹویٹر کے ذریعہ رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ ویڈیو ڈی جی سندھ پاکستان کا نہیں ہے۔

وشواس نیوزنے نیو یارک ٹائمس کے پاکستان اسلام آباد کےصحافی احسان اللہ ٹیپو محسود نے وائرل ویڈیو کے بارے میں بتایا کہ یہ ویڈیو انہیں بھی ملا تھا۔ لیکن ویڈیو کا دعوی غلط ہے۔ اس ویڈیو میں سندھ کے اینٹی کرپشن ڈی جی نہیں ہیں۔

اب باری تھی اس پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس پیج کو19,009 لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل دعوی فرضی ہے۔ یہ ویڈیو ڈی جی اینٹی کرپشن سندھ پاکستان کا نہیں بلکہ ہندوستان کی سوشل میڈیا انفلواینسر نکیتا شرما اور ان کے والد کا ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts