فیکٹ چیک: ہندوستان کے حیدرآباد میں ہوئے حادثہ کے ویڈیو کو پاکستان کے حیدراباد کا سمجھتے ہوئے کیا جا رہا شیئر

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو ہندوستان کے حیدرآبا میں پیش آئے ایک معاملہ کا ہے۔ اس ویڈیو کو ایک ہی نام ہونے کی وجہ سے گمراہ کن دعوی کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک گاڑی سڑک پر جا رہی دو خواتین اور ایک بچہ کو ٹکر مار کر نکل جاتی ہے۔ ویڈیو پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے صارفین ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے پاکستان کے حیدرآباد کا بتا رہے ہیں۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو ہندوستان کے حیدرآبا میں پیش آئے ایک معاملہ کا ہے۔ اس ویڈیو کو ایک ہی نام ہونے کی وجہ سے گمراہ کن دعوی کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’وائرل ویڈیو: حیدرآباد میں دلخراش حادثہ،تیز رفتار کار نےمارننگ واک کر رہے ۳؍افراد کو کچل دیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ منگل کی صبح تقریباً ۶؍بجکر ۱۱؍منٹ پر پیش آیا‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کے کی فریمس ان ویڈ ٹول کی مدد سے نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو مرر ناؤ کے یوٹیوب چینل پر 4 جولائی کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کو ہندوستان کے حیدرآباد کا کے سن مارکیٹ کا بتایا گیا ہے۔

اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں این ڈی ٹی پر یہ ویڈیو اور اس متعلق خبر ملی۔ خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’’تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے دو خواتین اور ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب تینوں حیدرآباد کے حیدرشاکوٹ مین روڈ پر صبح کی سیر پر نکلے ہوئے تھے۔ سی سی ٹی وی میں حادثہ کی فوٹیج قید ہوئی ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک تیز رفتار کار سڑک پر پھسلتی ہے اور جلد ہی اپنا کنٹرول کھو بیٹھتی ہے، کار سڑک کے کنارے پیدل چل رہے تینوں لوگوں سے ٹکرا جاتی ہے۔ بعد کے مناظر سے پتہ چلتا ہے کہ کار سڑک کے کنارے واقع درختوں کے جھنڈ میں جاگری۔ متاثرین شانتی نگر کالونی کے رہنے والے ہیں۔ نرسنگی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

وائرل ویڈیو سے متعلق ہم نے حیدرآبا کے صحافی ریاض احمد سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ وائرل ویڈیو ہندوستان کے حیدرآبا کا ہی ہے۔ اس حادثہ میں تین لوگوں کی جان بحق ہو گئی۔

گمراہ کن ویڈیو کو شیئر کرنے والے صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو ہندوستان کے حیدرآبا میں پیش آئے ایک معاملہ کا ہے۔ اس ویڈیو کو ایک ہی نام ہونے کی وجہ سے گمراہ کن دعوی کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

Misleading
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts