فیکٹ چیک: نواز شریف کا 2013 میں ہوئے چین دورے کے ویڈیو کو کیا جا رہا حالیہ دورے سے جوڑتے ہوئے وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو سال 2013 کا نواز شریف کے چین کے دورے کا ہے اور اس وقت وہ پاکستان کے وزیر اعظم تھے۔ پرانے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے سے شیئر کیا جا رہا ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کا ریڈ کارپیٹ پر استقبال ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ ویڈیو شریف کے حالیہ روز ہوئے دورے کے دوران کا ہے جب وہ چین گئے تھے۔ اور انہیں بغیر عہدے کے ریڈ کارپیٹ اعزاز دیا گیا ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو سال 2013 کا نواز شریف کے چین کے دورے کا ہے اور اس وقت وہ پاکستان کے وزیر اعظم تھے۔ پرانے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے سے شیئر کیا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’ریڈ کارپٹ ، گارڈ آف آنر ، فل پروٹوکول کسی عہدے کے بغیر۔ قومی لیڈر ایسے ھوتے ھیں جس پر دنیا اعتماد کرتی ھے‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل ویڈیو کی فریمس کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں اس سے ملتی جلتی ایک تصویر الامی کی ویب سائٹ پر اپلوڈ ہوئی ملی۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، 5 جولائی 2013 کو پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف چین کے دورے پر پہنچے۔

اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور وائرل ویڈیو ہمیں اے ایف پی کے یوٹیوب چینل پر بھی 5 جولائی 2013 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، ’پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے بیجنگ کے دورے کے دوران اپنے چینی ہم منصب لی کی چیانگ کو بتایا کہ ان کے ممالک کے تعلقات “شہد سے زیادہ میٹھے” ہیں، جس میں اقتصادی تعلقات ایجنڈے میں سرفہرست ہیں‘‘۔

اب تک کی پڑتال سے تو واضح تھا کہ وائرل ویڈیو سال 2013 کا ہے، حالاںکہ پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا نواز شریف نے حالیہ روز چین کا دورہ کیا ہے۔ نیوز سرچ میں ہمیں پاکستان کی نیوز ویب سائٹ اردو نیوز پر اس معاملہ سے متعلق خبر 16 اپریل کو شائع ہوئی ملی۔ خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پانچ روزہ نجی دورے پر اس وقت چین میں موجود ہیں۔ نواز شریف کے اس دورے سے متعلق مسلم لیگ ن مکمل طور پر خاموش ہے۔ پارٹی کی طرف سے اس نجی دورے کی کسی بھی قسم کی معلومات جاری کی گئی ہیں اور نہ ہی پارٹی ترجمان اس پر بات کرنا چاہتے ہیں۔

اسی معاملہ سے متعلق ہمیں اے آر وائے کے یوٹیوب چینل پر خبر ملی۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، نواز شریف چین کا دورہ مکمل کر کے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ وہاں انہوں نے چین کی کمپنیوں سے ملاقات کی۔

اسی معاملہ پر ہمیں ڈان نیوز کے یوٹیوب چینل پر بھی ایک ویڈیو 23 اپریل کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں پر بھی بتایا گیا کہ نواز شریف نجی دورے پر چین گئے ہیں۔

وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے صحافی عادل علی سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ، ’’کچھ روز نواز شریف چین گئے تھے حالاںکہ اسے ان کا نجی دورہ کہا گیا تھا‘‘۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو سال 2013 کا نواز شریف کے چین کے دورے کا ہے اور اس وقت وہ پاکستان کے وزیر اعظم تھے۔ پرانے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے سے شیئر کیا جا رہا ہے۔

Misleading
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts