وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو تقریبا پانچ سال پرانا پیشاور میں پاکستان کی یوم آزادی کے جشن کے دوران کا ہے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی جیل سے رہائی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں بہت سے لوگوں کی بھیڑ اور آتش بازی ہوتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ کراچی میں عمران خان کی رہائی کا جشن مناتے ہوئے لوگوں کا یہ ویڈیو ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو تقریبا پانچ سال پرانا پیشاور میں پاکستان کی یوم آزادی کے جشن کے دوران کا ہے۔
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’خان صاحب کو ان کی قوم کی طرف سے دیا گیا ناقابل یقین استقبال۔ غیر معمولی اور شاندار‘‘۔
ٹویٹر پر بھی اس ویڈیو کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ان ویڈ ٹول پر وائرل ویڈیو کو اپلوڈ کیا اور متعدد کی فریمس نکالےاور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں ’آر پاکستان‘ نام کے فیس بک پیج پر یہی ویڈیو 14 اگست 2018 کو شیئر ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کےساتھ دی گئی معلومات کے مطابق یہ قلع بالا حصار پیشاور میں جشن آزادی کا ویڈیو ہے۔
وائرل ویڈیو کی کوالٹی کا مزید صاف ورژن ہمیں امیزنگ پاکستان نام کے فیس بک پیج پر ملا۔ یہاں بھی ویڈیو کو 14 اگست 2018 کو شیئر کیا گیا ہے اور دئے گئے کیپشن کے مطابق یہ پیشاور کے قلع بالا حصار میں جشن آزادی کا ہے۔
اسی وائرل ویڈیو کو پاکستان کے دیگر فیس بک پیج نے بھی اگست 2018 میں پیشاور کے بالا حصار قلع میں یوم آزادی کے جشن کا بتاتے ہوئے شیئر کیا ہے۔ یہاں، یہاں، یہاں، یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔
فوٹو اسٹاک ایجنسی الامی پر ہمیں قلع بالا حصار کی پاکستان کے جشن آزادری کی متعدد تصاویر بھی ملی۔
وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے صحافی عادل علی سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ وائرل ویڈیو پرانا ہے اور اس کا عمران خان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کو ایک ہزار سے زیادہ لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو تقریبا پانچ سال پرانا پیشاور میں پاکستان کی یوم آزادی کے جشن کے دوران کا ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں