فیکٹ چیک: یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ رکھی پلیٹ میں ایڈٹ کر کے چپکایا گیا ہے گوشت، یہ تصویر فرضی ہے

وشواس نیوز کی جانچ میں یہ دعوی فرضی نکلا۔ اصل تصویر میں یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ رکھی پلیٹ میں پھول رکھے ہوئے تھے جسے کسی نے ایڈٹ کر کے اس کے اوپر گوشت چپکا کے فیک نیوز پھیلانے کے ارادے سے پوسٹ کر دیا۔

فیکٹ چیک: یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ رکھی پلیٹ میں ایڈٹ کر کے چپکایا گیا ہے گوشت، یہ تصویر فرضی ہے

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ایک تصویر میں اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک شخص سے تلک لگواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ رکھی پلیٹ میں میٹ یعنی گوشت رکھا ہوا ہے۔ وشواس نیوز کی جانچ میں یہ دعوی فرضی نکلا۔ اصل تصویر میں یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ رکھی پلیٹ میں پھول رکھے ہوئے تھے، جسے کسی نے ایڈٹ کر کے اس پر گوشت کو چپکا کے فیک نیوز پھیلانے کے ارادے سے پوسٹ کر دیا۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف ’جایود‘ نے وائرل تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے، ’’کیا لکھوں کوئی کچھ بتائےگا….یہ پلیٹ میں کیا ہے اور کیا ہو رہا ہے‘‘۔

پڑتال

اس تصویر کی پڑتال کرنے کے لئے ہم نے اس تصویر کا اسکرین شاٹ لیا اور اسے گوگل رورس امیج پر سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں جرنلسٹ وجیئتا سنگھ کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر 27 جولائی 2018 کو اپ لوڈ کی گئی یہ تصویر ملی۔ مذکورہ تصویر میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ رکھی پلیٹ میں پھول اور ہلدی کی کٹوری رکھی ہوئی تھی۔

ہمیں بنگال ڈیلی ڈاٹ کام پر بھی یہ تصویر ایک خبر میں ملی۔ اس تصویر میں بھی وزیر اعلی یوگی آدیتہ ناتھ کے ساتھ رکھی پلیٹ میں پھول اور ہلدی کی کٹوری رکھی ہوئی تھی۔ خبر کے مطابق، تصویر تب کی ہے جب گورکھ پور میں ایک پولیس افسر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے آشرواد لیتے ہوئے نظر آئے۔

این ڈی ٹی وی کی ویب سائٹ پر 28 جولائی 2018 کو شائع خبر میں استعمال کئے گئے ویڈیو میں بھی اس منظر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ادھر بھی پلیٹ میں گوشت نہیں، پھول اور ہلدی ہی ہیں۔

مذکورہ موضوع کے لئے ہم نے دینک جاگرن کے گورکھپور کے رپورٹر پردیپ سریواستو سے بات کی۔ انہوں نے بتایا’یہ تصویر فرضی ہے۔ اصل تصویر میں پلیٹ میں پھول رکھے تھے۔ یہ تصویر 2018 کے گرو پورمنا پر گورکھ پور کی ہے‘‘۔

اب باری تھی اس پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک صارف ’جاوید جاوید‘ کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ مذکورہ صارف کی جانب سے اس سے قبل بھی فرضی پوسٹ شیئر کی جا چکی ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی جانچ میں یہ دعوی فرضی نکلا۔ اصل تصویر میں یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ رکھی پلیٹ میں پھول رکھے ہوئے تھے جسے کسی نے ایڈٹ کر کے اس کے اوپر گوشت چپکا کے فیک نیوز پھیلانے کے ارادے سے پوسٹ کر دیا۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts