فیکٹ چیک: ذاکر نایک کو ہندوستان لانے کا دعوی فرضی نکلا
ہماری پڑتال میں پتہ چلا کہ ذاکر نایک کی ملیشیا سے ہندوستان میں ابھی سپردگی نہیں ہوئی ہے۔ ذاکر نایک کو ہندوستان لانے کا دعوی محض افواہ ہے۔
- By: Gaurav Tiwari
- Published: Jul 28, 2021 at 09:24 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ہندوستان سے بھاگے ہوئے ذاکر نایک کو ملک میں واپس لانے کا فرضی پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔ وشواس نیوز کی پڑتال میں پتہ چلا کہ ذاکر نایک کو فی الحال ہندوستان نہیں لایا جا سکتا ہے اور اس کی خود سپردگی کا دعوی جھوٹا ثابت ہوا ہے۔ یہ دعوی ایک پرانے ویڈیو کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
مودی فائڈ انڈین نام کے ایک ٹویٹر ہینڈ نے ٹویٹ کیا ہے، جس میں لکھا ہے، ’ملک میں ایک بار پھر عدم رواداری کا ایک شدید طوفان آنے والا ہے۔ خبر ہے کہ اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نایک کو ملیشیا کی حکومت نے ہندوستان کو سونپ دیا ہے اور آج دیر رات تک اسے گھسیٹ کر ممبئی لائے جانے کے امکان ہیں۔ اور ایسے لوگوں کی خاطر داری کرنے میں تو ہماری پولیس کا جواب نہیں۔ جے ہو‘‘۔
پڑتال
سب سے پہلے ہم نے اس دعوی کو لے کر گوگل پر سرچ کیا تو ہمیں اے بی پی نیوز کا ایک لنک ملا۔ اس ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ ذاکر نایک کو ملیشیا کی حکومت نے پکڑ لیا ہے اور ہندوستان کو سونپ دیا ہے۔ اس لنک کو اے بی پی نیوز نے 4جولائی 2018 کو اپ لوڈ کیا تھا۔ اس ویڈیو کو یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ یہ خبر ذرائع کے حوالے سے بتائی گئی تھی۔
اس کے بعد ہمیں ’دا ہندو‘ کا 6 جولائی 2018 کا ایک لنک ملا۔ اس لنک میں بتایا گیا ہے کہ ملیشیا کے پی ایم مہاتیر محمد نے ذاکر نایک کی ہندوستان میں خود سپردگی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس خبر کو یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
اس کے بعد ہمیں اے بی پی نیوز کی ایک خبر ملی، جس میں بھی کہا گیا ہے کہ ملیشیا کے پی ایم نے ذاکر نایک کو ہندوستان کو سونپنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس ْخبر کو 6جولائی 2018 کو شائع کیا گیا تھا۔ اس خبر کا لنک یہاں پڑھا جا سکتا ہے۔
ہندوستانی حکومت ذاکر نایک کو ہندوستان لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ حکومت مسلسل ملیشیا حکومت کو ذاکر کے ہندوستان کو سپردگی کے لئے درخواست کر رہی ہے۔ اسی کے تحت ہمیں اے این آئی کا 14مئی 2020 کا ایک ٹویٹ ملا۔ اس کے مطابق، ہندوستانی حکومت نے ذاکر نایک کے خود سپردگی کے لئے میشیا سے رسمی درخواست کی ہے۔ اس ٹویٹ کو یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
اس کے بعد ہم نے ذاکر نایک کی خود سپردگی کو لے کر دینک جاگرن کے اسپیشل کارسپانڈین (ڈپلومیسی) جے پرکاش رنجن سے بات کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ پوسٹ فرضی ہے۔ ابھی تک ذاکر نایک کو ہندوستان نہیں لایا جا سکتا ہے۔
مودی فائڈ انڈین نام کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو اکتوبر 2017 میں بنایا تھا۔ اس ہینڈل 3848 فالوورس ہیں۔
نتیجہ: ہماری پڑتال میں پتہ چلا کہ ذاکر نایک کی ملیشیا سے ہندوستان میں ابھی سپردگی نہیں ہوئی ہے۔ ذاکر نایک کو ہندوستان لانے کا دعوی محض افواہ ہے۔
- Claim Review : ملک میں ایک بار پھر عدم رواداری کا ایک شدید طوفان آنے والا ہے۔ خبر ہے کہ اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نایک کو ملیشیا کی حکومت نے ہندوستان کو سونپ دیا ہے
- Claimed By : مودی فائڈ انڈین
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔