X
X

فیکٹ چیک: یہ ویڈیو نہیں ہے سدھو موسےوالا کا آخری ویڈیو، فرضی دعوی ہوا وائرل

وشواس نیوز نے اپنی ٖپرتال میں پایا کہ سدھو موسے والا کے جس ویڈیو کو ان کا آخری ویڈیو کا بتاتے ہوئے شیئر کیا جا رہا ہے وہ ان کا آخری ویڈیو نہیں بلکہ 2020 کا ویڈیو ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Jun 2, 2022 at 05:49 PM
  • Updated: Jun 3, 2022 at 05:05 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ پنجابی گلوکار اور ریپر سدھو موسے والا کے گزشتہ روز ہوئےقتل کے بعد سے سوشل میڈیا پر ان کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہاہے۔ وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ ویڈیو سدھو موسے والا کا آخری ویڈیو ہے۔ جب ہم نے اس ویڈیو کی پڑتال کی تو پایا کہ یہ دعوی غلط ہے۔ وائرل ویڈیو 2020 کا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھھا، ’#سدھو موسے والا کا دیا گیا آخری پیغام ، گزشتہ دن ان کو قتل کر دیا گیا‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نےوائرل ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپ لوڈ کیا اور متعدد کی فریمس نکال کر انہیں گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو ایک فیس بک پیج پر 23 اگست 2020 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق سدھو میوسے والا نے بابو من کو لائیو رپلائے دیا۔ کل 19 مینٹ 27 سیکنڈ کے اس ویڈیو کو یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ ویڈیو ایک یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ ہوا بھی ملا۔ ویڈیو کو 23 اگست 2020 کو اپ لوڈ کیا گیا ہے اور دی گئی معلومات کے مطابق ’سدھو موسے والا کا انٹسٹاگرام لائو ویڈیو ہے۔ حالاںکہ یہاں اسے دو سال پہلے شیئر کیا گیا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=ThAb7sC5-5g

اب تک کی پڑتال سے یہ تو واضح تھا کہ وائرل ویڈیو تقریبا دو سال پہلے کا ہے حالاںکہ نیوز سرچ کرتے ہوئے ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ سدھو موسے والا کا آخری انٹرویو کون سا تھا۔ سرچ میں ہمیں لوک اوپینئن نام کے یوٹیوب چینل پر ان کا آخری انٹرویو ملا۔ 30 مئی 2022 کو اپ لوڈ کئے گئے اس ویڈیو کے مطابق، سدھو موسے والا کی موت سے ایک دن قبل کا یہ انٹرویو ہے۔

مزید تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے انٹرٹینمینٹ کو کوور کرنے والے سینئر صحافی روہت وتس سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ ویڈیو سدھو موسے والا کا آخر نہیں تھا۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کو 424 لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی ٖپرتال میں پایا کہ سدھو موسے والا کے جس ویڈیو کو ان کا آخری ویڈیو کا بتاتے ہوئے شیئر کیا جا رہا ہے وہ ان کا آخری ویڈیو نہیں بلکہ 2020 کا ویڈیو ہے۔

  • Claim Review : سدھو موسے والا کا دیا گیا آخری پیغام ، گزشتہ دن ان کو قتل کر دیا گیا
  • Claimed By : Docterine Of People
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later