X
X

فیکٹ چیک: وائرل ویڈیو میں نطر آرہے بزرگ کا 109سال کی عمر میں ہو چکا ہے انقتال

وائرل ویڈیو میں نظر آرہے بزرگ لوانگ پھو یائی کا 109 سال کی عمر میں اسی سال انقتال ہو چکا ہے۔ وائرل ویڈیو میں ان کی عمر 377 بتائی جا رہی ہے اور یہ دعوی غلط ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Sep 15, 2022 at 05:30 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک بزرگ شخص کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ بزرگ شخص کو بیڈ پر لیٹے ہوئے ایک بچی سے بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ ان بزرگ شخص کی عمر 377 سال کی ہے۔ جب وشواس نیوز نے اس ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔

وائرل ویڈیو میں نظر آرہے بزرگ لوانگ پھو یائی کا 109 سال کی عمر میں اسی سال انقتال ہو چکا ہے۔ وائرل ویڈیو میں ان کی عمر 377 بتائی جا رہی ہے اور یہ دعوی غلط ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے ویڈیو کو شیئر کیا اور ویڈیو پر لکھا تھا، اللہ، سال 377‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپلوڈ کیا اور متعدد کی فریم نکالے اور انہیں گوگل رورس امیج کے ذریعے سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو ریڈٹ صارف کی جانب سے شیئر کیا ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دی گئی معلومات کے مطابق یہ بودھ سادھو لوانگ پھو یائی ہیں جن کی عمر 109 سال ہے۔

مزید سرچ کئے جانے پر ہمیں ایک خبر ملی جس میں وائرل ویڈیو سے لی گی تصویر کے اسکرین شاٹ کا استعمال کیا گیا تھا۔ دا ٹیب ڈاٹ کام ڈاٹ یو کے کی ویب سائٹ پر دی گئی خبر کے مطابق، ’حال میں ٹکٹاک پر وائرل ہو ئے تھائی لینڈ کے بودھ سادھو لوانگ پھو یائی کا 109 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ اور اس کی جانکاری ان کی بڑپوتی ’اویاری‘ نے اپنے اکاؤنٹ پر دی۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

سرچ کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم ن لوانگ پھو یائی کی پڑپوتی اویاری کے فیس بک پروفائل تک پہنچے اور وہاں ہمیں لوانگ پھو یائی کے نام کا ایک ایلبم ملا جس میں ان کے تمام ویڈیو اور تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں۔

سرچ میں ہمیں اویاری کی جانب سے 22 مارچ 2022 کی شیئر کی ہوئی ایک پوسٹ ملی جس میں لوانگ پھو یائی کی تصویر تھی اور یہاں اطلاع دی گئی 22مارچ 2022 کو شام کے 6 بج کر 40 مینٹ پر لوانگ پھر یائی کا انقتال ہو گیا۔

وشواس نیوز نے تصدیق کے لئے اریبوو ساسمیتو سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں تصدیق دیتے ہوئے ہمارے ساتھ ایک خبر کا اور ان کی پڑتوتی کا ٹکٹاک اکاؤنٹ شیئر کیا جس میں دی گئی معلومات کے مطابق لوانگ پھو یائی کا انقتال 109 سال کی عمر میں ہو چکا ہے۔

اس سے پہلے بھی ان کا ویڈیو وائرل ہو چکا ہے۔ فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس پیج کو 741 لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وائرل ویڈیو میں نظر آرہے بزرگ لوانگ پھو یائی کا 109 سال کی عمر میں اسی سال انقتال ہو چکا ہے۔ وائرل ویڈیو میں ان کی عمر 377 بتائی جا رہی ہے اور یہ دعوی غلط ہے۔

  • Claim Review : اس بزرگ کی عمر 377 سال ہے
  • Claimed By : فیس بک صارف انجوائمینٹ زون
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later