X
X

فیکٹ چیک: ٹاکٹے طوفان کے ممبئی کے ویڈیو کو کیا جا رہا گجرات کا بتا کر شیئر

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں وائرل دعوی گمراہ کن پایا۔ گجرات کے نام سے وائرل کیا جا رہا ویڈیو حال میں ممبئی میں آئے تاؤتے طوفان گیٹ وے آف انڈیا کا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: May 21, 2021 at 03:14 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر سمندری لہروں کے طوفان ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ممبئی کے گیٹ وے آف ممبئی کو دیکھا جا سکتا ہے۔ متعدد صارفین ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے گجرات کے ٹاکٹے طوفان بتا رہے ہیں۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں وائرل دعوی گمراہ کن پایا۔ گجرات کے نام سے وائرل کیا جا رہا ویڈیو حال میں ممبئی میں آئے ٹاکٹے طوفان کا گیٹ وے آف انڈیا کا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف زینت خان نے وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ، گجرات میں سلاب کاقہر‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کا آغاز کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل کئے جا رہے ویڈیو کو غور سے دیکھا۔ ویڈیو میں ہمیں ممبئی کی گیٹ وے آف انڈیا نظر آئی۔ ہم نے ویڈیو کی متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ویڈیو سے متعلق خبر نیوز 18 کی ویب سائٹ پر 18مئی 2021 کو اپ لوڈ ہوئی ایک خبر میں ملی۔ خبر میں اپ لوڈ کی گئی پہلی تصویر ویڈیو کے ہی ایک منظر کا حصہ ہے۔ خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ٹاکٹےطوفان کی لہریں گیٹ وے آف انڈیا تک، ویڈیو وائرل۔ مکمل خبر یہاں دیکھیں۔

اوون انڈیا کے آفیشیئل یوٹیوب چینل پر 19مئی 2021 کو وائرل ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ممبئی میں آئے ٹاکٹے طوفان کے بعد سوشل میڈیا پر گیٹ وے آف انڈیا کے پاس نظر آرہی لہروں کا یہ ویڈیو وائرل ہے۔

ویڈیو سے جڑی مزید تصدیق کے لئے ہم نے ہمارے ساتھی ممبئی مڈ ڈے میں سینئر کارسپانڈینٹ سمیع اللہ خان سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ ویڈیو شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ ویڈیو ممبئی کا ہے۔ اس ویڈیو کو ٹاکٹے طوفان کے دوران ممبئی کے پہرانے تاج محل ہوٹل سے شوٹ کیا گیا ہے۔

ملک کے متعدد حصوں میں ٹاکٹے طوفان آیا۔ 17 مئی کو دینک جاگرن میں شائع ہوئی خبر میں بتایا گیا کہ گجرات میں بھی ٹاکٹے طوفان نے اپنا قہر دکھایا۔ مکمل خبر یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والی فیس بک صارف زینت خان کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کی جانب سے اس سے قبل بھی فرضی اور گمراہ کن خبریں شیئر کی جا چکی ہیں۔ علاوہ ازیں 671,783 صارفین اسے فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں وائرل دعوی گمراہ کن پایا۔ گجرات کے نام سے وائرل کیا جا رہا ویڈیو حال میں ممبئی میں آئے تاؤتے طوفان گیٹ وے آف انڈیا کا ہے۔

  • Claim Review : گجرات میں سلاب کاقہر
  • Claimed By : زینت خان
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later