فیکٹ چیک: مصر کے شخص نے اپنی مبینہ ’محبوبہ‘ کے لئے نہیں بنایا دانتوں کا ہار، وائرل کہانی فرضی ہے

وشواس نیوز نے اس پوسٹ اور اس کے ساتھ کئے جا رہے دعوی کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ کہانی فرضی ہے۔ تصویر میں نظر آرہا نوجوان شخص مصر کے اداکار مصطفی صلیمان ہیں اور انہوں نے اپنی مداحوں کے ساتھ یہ مذاق کیا تھا جسے بعد میں سچ کہانی مان کر شیئر کر دیا گیا۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر دو تصاویر کا ایک کولاج وائرل ہو رہاہے۔ پہلی تصویر میں ایک ہار بنا ہوا ہے اور دوسری تصویر میں ایک تصویر کی فوٹو ہے۔ اس کولاج کو شیئر کرتے وئے صارفین دعوی کر رہےہیں کہ مصر کے ایک شخص نے اپنی محبوبہ کو اپنے دانتوں کو توڑ اس کا گلے کا ہار بنا کر تحفہ میں دے دیا ہے۔ جب وشواس نیوز نے اس پوسٹ اور اس کے ساتھ کئے جا رہے دعوی کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ کہانی فرضی ہے۔ تصویر میں نظر آرہا نوجوان شخص مصر کے اداکار مصطفی صلیمان ہیں اور انہوں نے اپنی مداحوں کے ساتھ یہ مذاق کیا تھا جسے بعد میں سچ کہانی مان کر شیئر کر دیا گیا۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’مصر میں ایک نوجوان اپنے تمام دانت نکال کر اپنی گرل فرینڈ کو پیش کرتا ہے تاکہ اس سے اپنی محبت کا اظہار کر سکے‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے ہم نے سب سے پہلے وائرل تصویر کو گوگل رورس امیج سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں بہت سی ویب سائٹ پر اسی شخص اور ایک اس سے جڑی پوری کہانی ملی۔ حالاںکہ کوئی بھی خبر ہمیں قابل اعتماد نہیں لگی۔

پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے مصر قائرہ کے المانیٹر کے صحافی محمد سعید سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا، ’یہ شخص دراصل مصر کا رہنے والا ہے اور اس کا نام مصطفیٰ السید ہے۔ لیکن وائرل کیا جا رہا یہ واقعہ درست نہیں ہے۔مصطفیٰ نے فوٹو شاپ کے ذریعے محبت کرنے والے عجیب و غریب تحائف کا مذاق اڑانے کے لیے ایسابنایا تھا، لیکن پھر بعد میں یہ وائرل ہو گیا۔ لیکن یہ کہانی پوری طرح فرضی ہے‘۔

ہم نے اپنی تفتیش کو آگے بڑھایا اور فیس بک پر مسطفی سید کو تلاش کرنا شروع کیا۔ سرچ میں ہمیں مصطفیٰ سلیمان السید نام کا ایک ویری فائڈ فیس بک پیج ملا جہاں 31 اکتوبر 2021 کو یہی پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔

مصطفیٰ سلیمان السید کے بایو کے مطابق مصر سے تعلق رکھنے والے ایک اداکار ہیں۔مصطفیٰ کے انسٹاگرام ہینڈل پر بھی ہمیں وائرل پوسٹ شیئر ہوئی ملی۔ پوسٹ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

مزید تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے فیس بک کے ذریعہ مصطفیٰ سلیمان السید سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ شیئرکی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ اس تصویر میں وہ خود موجود ہیں۔ اور انہوں نے اپنی فوٹو مذاق کے طور پر ایڈیٹ کی تھی۔ انہوں نے مزید ہمیں بتایا کہ اس تصویر کو انہوں نے 31 اکتوبر 2021 کو بنایا تھا۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف فیضان علی کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان کے ابوٹ آباد سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اس پوسٹ اور اس کے ساتھ کئے جا رہے دعوی کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ کہانی فرضی ہے۔ تصویر میں نظر آرہا نوجوان شخص مصر کے اداکار مصطفی صلیمان ہیں اور انہوں نے اپنی مداحوں کے ساتھ یہ مذاق کیا تھا جسے بعد میں سچ کہانی مان کر شیئر کر دیا گیا۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts