X
X

فیکٹ چیک: بھاپ لینے کے ذریعہ گھر میں آکسیجن بنانے کا فرضی دعوی ہو رہا سوشل میڈیا پر وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی غلط ہے۔ بھاپ کے ذریعہ گھر میں آکسیجن نہیں تیار کی جا سکتی۔

  • By: Umam Noor
  • Published: May 7, 2021 at 02:32 PM

نئی دہلی (وشواس نیو)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک شخص کو پریشر کوکر سے پائپ کے ذریعہ پھاپ لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اب اسی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ گھر آکسیجن کو تیار کرنے کا طریقہ ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی غلط ہے۔ بھاپ کے ذریعہ گھر میں آکسیجن نہیں تیار کی جا سکتی۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف ڈاکٹر ایمن بلوچ نے وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’ گھر میں آکسیجن بنانا۔شیئرضرور کرنا‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کا آغاز کرتے ہوئے ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا بھاپ کے ذریعہ گھر میں آکسیجن بنایا جا سکتا ہے۔ سرچ میں ہمیں کسی بھی قابل اعتماد ادارہ کی جانب سے شائع ہوئی ایسی کوئی خبر نہیں ملی۔

اد پرنٹ میں شائع خبر کے مطابق، ’بھاپ لینا زخام میں ناک کے جام ہو جانے کو کھولنے کے کام آتا ہے۔ حالاںکہ بھاپ کے ذریعہ سانس لینے کی تکلیف کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ بند ناک جیسے محض وائرس کے علامات ہیں جنہیں اسٹیم کے ذریعہ تھوڑا بہتر کیا جا سکتا ہے۔ مکمل خبر یہاں پڑھیں۔

وشواس نیوز نے تصدیق کے لئے اندرپرتھ اپولو کے پلمونولاجسٹ ڈاکر مودی سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ وائرل ویڈیو شیئر کیا، انہوں نے ہمیں بتایا کہ ویڈیو میں دکھائے گئے طریقہ سے گھر میں آکسیجن نہیں بنائی جا سکتی۔ لوگوں کو ایسے بےتوکے ویڈیو نہیں شیئر کرنے چاہئے‘‘۔

اولو اندراپرستھ کے پلمونولاجسٹ ڈاکٹر راجیش چاولا نے ویڈیو سے متعلق بات کرتے ہوئے وشواس نیوز سے بتایا کہ وائرل کیا جا دعوی پوری طرح فرضی ہے۔

جنرل فزیشیئن ڈاکٹر رحمان سے بھی وشواس نیوز نے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ میوکس کے تھک ہو جانے سے اکثر سانس لینے میں دقت ہوتی، اور اگر بھاپ لی جائے تو اس سے فوری طور پر بےشک تھوڑی راحت مل سکتی ہے، لیکن یہ آکسین بنانے کا طریقہ نہیں ہے۔ اور نہ ہی ایسا کچھ کیا جا سکتا ہے۔

اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج ایمن بلوچ کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی غلط ہے۔ بھاپ کے ذریعہ گھر میں آکسیجن نہیں تیار کی جا سکتی۔

  • Claim Review : گھر میں آکسیجن بنانا
  • Claimed By : Dr. Amina Baloch
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later