فیکٹ چیک: پٹنہ میں نہیں ملا شہنشاہ اشوک کا مجسمہ، وائرل تصویر پاکستان کی ہے

وشواس نیوز کی جانچ میں وائرل پوسٹ فرضی نکلی۔ پاکستان کے کراچی میں موجود بدھ کی پرانی تصویر کو اب کچھ لوگ پٹنہ کے نام پر وائرل کررہے ہیں۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک مسجمہ کی تصویر ہو رہی ہے۔ اس کے بارے میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ پٹنہ میں شہنشاہ اشوک کا یہ مجسمہ ملا ہے۔ وشواس نیوز کی جانچ میں وائرل پوسٹ فرضی نکلی۔ پاکستان کے کراچی میں موجود بدھ کی پرانی تصویر کو اب کچھ لوگ پٹنہ کے نام پر وائرل کررہے ہیں۔

کیا ہو رہا ہے وائرل

فیس بک پیج ’بھارت میں بودھ دھرم کی کھوج‘ کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی جس پر لکھا تھا،’’پاٹلی پوتر کے پٹنہ میں شہنشاہ اشوک کی مورتی ملی۔ یہ ثبوت ہے کہ ہماری تاریخ کو کتنی درندگی سے دفنایا گیا تھا‘‘۔

پڑتال

وشواس نیوز نے سب سے پہلے وائرل ہو رہی تصویر کو گوگ رورس امیج ٹول میں اپ لوڈ کر کے سرچ کیا۔ ہمیں پتہ چلا کہ اصل تصویر ہندوستان کی نہیں، بلکہ پاکستان کی ہے۔ ہمیں اصل تصویر پاکستان کے نیوز ویب سائٹ ٹربیون ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پر ملی۔ اس تصویر کو اختر خان نام کے فوٹو گرفر نے کلک کیا تھا۔ 17 نومبر 2017 کو شائع ہوئی اس خبر کے مطابق، کراچی کے نیشنل میوزیئم کے کوڈے میں سلیپنگ بودھا کا مجسمہ پڑا ہوا ملا تھا۔

خبر کے مطابق، یہ مجسمہ 2012 میں کورانگی کی عوامی کالونی میں ملا تھا۔ اسے دیگر قیمتی سامان کے ساتھ غیر قانونی طریقہ سے لے جایا جا رہا تھا۔ یہ مجسمہ کم از کم 15 سو سال پرانا ہے۔

مکمل خبر آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

مزید معلومات کے ہم نے جاگرن ڈاٹ کام کے بہار ڈجیٹل دیسک انچارج امت آلوک سے رابطہ کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ شہنشاہ اشوک کے مجسمہ ایسی حالت میں پٹنہ میں نہیں ملا ہے۔ تاریخ کی کے ساتھ درندگی کی بات بالکل غلط ہے۔ اس مجسمہ کا پٹنہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

وائرل پوسٹ کو لے کر پٹنہ میوزئیم کے صدر شنکر سومن نے بتایا کہ اس طرح کا کوئی مجسمہ پٹنہ یا بہار میوزیئم کی جانکاری میں نہیں ہے۔

اب باری تھی اس پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک پیج ’بھارت میں بودھ دھرم کی کھوج‘ کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس پیج کو24,694 صارفین فالوو کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں اگست 2018 میں اس پیج کو بنایا گیا ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی جانچ میں وائرل پوسٹ فرضی نکلی۔ پاکستان کے کراچی میں موجود بدھ کی پرانی تصویر کو اب کچھ لوگ پٹنہ کے نام پر وائرل کررہے ہیں۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts