فیکٹ چیک: بھارت یا پاکستان کے فوجیوں کی ٹرینگ کی نہیں ہے یہ تصویر، جنوبی کوریا کی ملیٹری مشق کی فوٹو فرضی دعوی کے ساتھ وائرل
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ تصویر جنوبی کوریا کی خصوصی فورسز کی موسم سرمہ کے دوران ہوئے مشق کی تصویر ہے جسے 2010 میں کھینچا گیا تھا۔
- By: Umam Noor
- Published: Feb 19, 2023 at 02:58 PM
- Updated: Feb 19, 2023 at 06:55 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر فوجیوں کے ٹرینگ کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں برف پر لیٹ کر مشق کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس تصویر بھارت اور پاکستان کے صارفین شیئر کر رہے ہیں اور اپنے۔اپنے ملک کے فوج کی ٹریننگ کی تصویر کے دعوی کے ساتھ وائرل کر رہے ہیں۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ تصویر جنوبی کوریا کی خصوصی فورسز کی موسم سرمہ کے دوران ہوئے مشق کی تصویر ہے جسے 2010 میں کھینچا گیا تھا۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف ’گریٹ پاکستان‘ نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’پاکستانی فوجیوں نے دنیا کے سب سے زیادہ سخت جان ہونیکا اعزاز کر لیا۔‘۔
وہیں ایک دیگر فیس بک نے اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے، ’یہ ہیں انڈین آرمی کے وہ جاباز کمانڈو جن سے چین اور پاکستان تھر تھر کانپتے ہیں۔ جب ٹرینگ سے تھک جاتے ہیں تو برف پر لیٹ جاتے ہیں۔ جیسے برف نہیں ملائم ریت ہو۔ جئے ہند۔ ماں تجھے سلام‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں اور یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل کی جا رہی تصویر کو گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ فوٹو بزنیس انسائڈر ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر 5 جنوری 2011 کو شائع ہوئی خبر میں ملی۔ یہاں خبر میں اس تصویر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق یہ جنوبی کوریا کے خصوصی فوسز کی موسم سرمہ کی ورزش کی تصویر ہے۔ یہاں فوٹو کریڈٹ میں ہمیں اے پی فوٹو لکھا ہوا نظر آیا۔
پڑتال کو آگے بڑھات ہوئے ہم نے اے پی فوٹو کی گیلری میں پہنچے اور وہاں کی ورڈ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہی وائرل تصویر ملی۔ یہاں تصویر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’جنوبی کوریا کی اسپیشل وارفیئر فورسز جمعہ، 8 جنوری، 2010 کو جنوبی کوریا کے شہر پیونگ چانگ میں موسم سرما کی مشق کے دوران برف پر لیٹ گئیں۔ ایک ماہ کی موسم سرما کی مشق میں 200 سے زائد فوجیوں نے حصہ لیا‘۔
جنوبی کوریا کی اس موسم سرمہ وسق کی ہمیں اور بھی دیگر تصاویر ملی جو کہ وائرل تصویر سے ہی ملتی جلتی نظر آرہی ہیں۔
دینک جاگرن میں وزارت دفاع کو کوور کرنے والے سینئر صحافی سنجے مشرا نے اس سلسلہ میں ہم سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتیہ فوج بھی سخص ٹریننگ کرتی ہے، اسی لئے لوگ اکثر دیگر فوٹو کو غلط حوالے کے ساتھ شیئر کر دیتے ہیں۔
پاکستان کے 92نیوز کے صحافی نے وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں یہ تصویر تقریبا ایک دہائی سے وائرل ہو رہی ہے لیکن اس کا تعلق پاکستان سے نہیں ہے۔
گمراہ کن تصویر کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نےپایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ تصویر جنوبی کوریا کی خصوصی فورسز کی موسم سرمہ کے دوران ہوئے مشق کی تصویر ہے جسے 2010 میں کھینچا گیا تھا۔
- Claim Review : پاکستانی فوجیوں نے دنیا کے سب سے زیادہ سخت جان ہونیکا اعزاز کر لیا۔۔
- Claimed By : Great Pakistan
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔