فیکٹ چیک: بندوق نگل جانے والا یہ سانپ اصل نہیں بلکہ روسی فنکار کی تخلیق ہے
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا سانپ اصل نہیں بلکہ روس کے ایک فنکار کی تخلیق ہے۔ فنکار ویسلی سلونو نے وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے وائرل دعوی کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اسے ربرس سے بنایا ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Mar 3, 2021 at 03:29 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر وائرل کی جا رہی تصویر میں مبینہ طور پر ایک کالے لمبے سانپ کو دیکھ سکتے ہیں جس نے بندوق نگلی ہوئی ہے۔ اب اس کو روس کا ایک واقعہ بتاتے ہوئے شیئر کیا جا رہا ہے۔ دعوی کیا جا رہا ہے کہ روس میں ایک سانپ نے اے کے 47 بندوق کو نگل لی ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا مبینہ سانپ اصل نہیں بلکہ روس کے ایک فنکار کی تخلیق ہے۔ فنکار ویسلی سلونو نے وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے وائرل دعوی کی تردید کرتے کی اور بتایا کہ انہوں نے اسے ربر سے بنایا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف ’عبد العزیز عیسا‘ نے ایک سانپ کی تصویر کو اپلوڈ کیا جس میں سانپ بندوق کو نگلے ہوئے نظر آرہا ہے۔ پوسٹ نے کیپشن میں لکھا،’’روس میں ایک سانپ نے اے کے 47 بندوق کو بگل لیا ہے۔ کیا بہادر سانپ ہے‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کا آغاز کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل رورس امیج کے ذریعہ وائرل تصویر کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں آرٹسی ڈاٹ نیٹ نام کی ویب سائٹ ملی جس میں ہوبہو وائرل تصویر نظر آئی۔ ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق فنکار ویسلی سلونو نے اس کی تخلیق کی ہے۔ اور اسے ربر سے بنایا گیا ہے۔
اپنی مزید سرچ میں ہم نے ویسلی سلونو کو سرچ کیا اور ہمیں ان کے انسٹا گرام ہینڈل پر بھی یہ تصویر 21اگست 2019 کو شیئر ہوئی ملی۔
ہمیں ڈان نیوز ڈاٹ کام پر 27 اکتوبر 2012 کو فنکار ویسلی سلونو کے ورکس سے منسلک ایک خبر بھی ملی۔ جس میں بتایا گیا کہ،’’روسی فنکار ویسلی سلونو نے 68 فلائے واٹرس کی تخلیق کیں، جن میں نامور سیاستدانوں، تاریخی کرداروں اور جدید مشہور شخصیات کی تصاویر پیش کی گئیں، جو نمائش کے لئے 26 اکتوبر 2012 کو کھولی گئیں‘‘۔ مکمل آرٹیکل یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
پڑتال کے آخری مرحلہ میں وشواس نیوز نے فنکار ویسلی سلونو سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی جس پر انہوں نے ہمیں بتیا کہ، یہ سانپ اص نہیں بلکہ ربس سے بنایا گیا ہے۔ اس کی تخلیق میں نے کی ہے۔
پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک صارف ’عبد العزیز عیسا‘ کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق گھانا سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا سانپ اصل نہیں بلکہ روس کے ایک فنکار کی تخلیق ہے۔ فنکار ویسلی سلونو نے وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے وائرل دعوی کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اسے ربرس سے بنایا ہے۔
- Claim Review : دعوی کیا جا رہا ہے کہ روس میں ایک سانپ نے اے کے 47 بندوق کو نگل لی ہے۔
- Claimed By : Abdul-Aziz Issah
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔