فیکٹ چیک: شیام بابا کے مندر میں پیپل کے درخت میں لگی آگ کے ویڈیو کو کیا جا رہا فرضی دعوی کے ساتھ وائرل
وشواس نیوز کے وائرل ویڈیو کی جانچ میں پتہ چلا کہ مارچ 2022 میں چلکانہ دھام کے شیام بابا مندر میں پیپل کے درخت میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اور اب اس کا ویڈیو جعلی دعوے کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Apr 17, 2022 at 02:48 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک درخت کو خوفناک شعلوں میں جلتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ شری شیام بابا مندر چلکانہ دھام کے اس درخت میں ہر وقت آگ لگی رہتی ہے اور درخت کو کوئی نقصان بھی نہیں پہنچتا ہے۔ وشواس نیوز نے جب اس ویڈیو کو چیک کیا تو ہمیں پتہ چلا کہ پوسٹ پر وائرل ہونے والا دعویٰ فرضی ہے۔ مارچ 2022 میں اس درخت میں آگ لگنے کا معاملہ سامنے آیا تھا جس کی ویڈیو اب غلط دعوے کے ساتھ وائرل کیا جا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے صارف نے لکھا، ‘یہاں ہمیشہ آگ جلتی رہتی ہے، درخت کو کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ جئے کھٹو شیام چلکانہ دھام‘۔
اس جعلی وائرل پوسٹ کو 7.3 ملین لوگ دیکھ چکے ہیں اور 3 لاکھ سے زیادہ لوگ اس پوسٹ کو لائیک کیا ہے۔
پوسٹ کا آرکائیو ورژن یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی تحقیقات شروع کرنے کے لیے سب سے پہلے ہم نے کیورڈ الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے اوپن سرچ کیا۔ تسرچ میں، ہمیں 14 مارچ 2022 کو امروجالا کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی ایک خبر ملی، جس میں وائرل ویڈیو والے درخت کی جلتی ہوئی تصویر دیکھی جا سکتی ہے۔ خبر کے مطابق ‘شری شیام بابا مندر، چلکانہ دھام میں اتوار کو قدیم پیپل کے درخت میں آگ لگنے سے ہلچل مچ گئی۔ آگ درخت کے نیچے رکھی موم بتی سے لگی تھی۔ فائر فائٹرز نے تقریباً 20 منٹ کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ سے پیپل کے درخت کو نقصان پہنچا ہے۔ مندر کے احاطے میں قدیم پیپل کے درخت کے گرد مولی باندھ کر اور شعلہ روشن کر رہے ہیں۔ اس دوران وہاں تیل اور گھی بھی گرتا رہتا ہے۔ اتوار کی دوپہر کو بھی درخت کے تنے میں رکھے شعلے سے آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے بلند ہونے لگے۔ اس سے ارد گرد کھڑے عقیدت مندوں میں ہلچل مچ گئی۔ لوگوں نے پانی ڈال کر آگ بجھائی۔ مندر کمیٹی کے سربراہ روشن لال نے بتایا کہ عقیدت مندوں کو درخت کے نیچے شعلہ جلانے سے منع کیا گیا ہے لیکن وہ نہیں مانتے’۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔
تحقیقات کو جاری رکھتے ہوئے، ہمیں جاگرن پر ایک مضمون ملا جو چلکانہ دھام میں واقع شیام بابا مندر کے اسی پیپل کے درخت سے متعلق تھا۔ یہاں اس درخت سے جڑے لوگوں کے عقیدہ اور اہمیت سے متعلق معلومات دی گئی ہے۔ ہمیں پوری خبر میں کہیں بھی ایسا کچھ نہیں ملا جس سے یہ ثابت ہو کہ اس درخت میں ہر وقت آگ لگی رہتی ہے۔
بتادیں کہ پانی پت کے چلکانہ دھام میں شیام بابا کا مندر آتا ہے اور وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لیے ہم نے ہریانہ پانی پت کے چیف رپورٹر راجیو دھون سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو کو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ تصدیق کرتے ہوئے انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ ویڈیو گزشتہ ماہ چلکانہ دھام کے شیام بابا مندر میں قدیم پیپل کے درخت میں لگی آگ کا ہے۔ اور معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ اس درخت میں ہمیشہ آگ نہیں لگی رہتی یہ دعویٰ سراسر غلط ہے۔
فرضی پوسٹ شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہمیں پتہ چلا کہ صارف رماکانت کمار روہتک کا رہنے والا ہے۔ اور اس کو 196733 لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز کے وائرل ویڈیو کی جانچ میں پتہ چلا کہ مارچ 2022 میں چلکانہ دھام کے شیام بابا مندر میں پیپل کے درخت میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اور اب اس کا ویڈیو جعلی دعوے کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے۔
- Claim Review : یہاں ہمیشہ آگ جلتی رہتی ہے، درخت کو کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ جئے کھٹو شیام چلکانہ دھام
- Claimed By : Ramakant Kumar
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔