فیکٹ چیک: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے نہیں دیا استعفیٰ، پرانا ویڈیو فرضی حوالے کے ساتھ وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ شہباز شریف نے استعفی نہیں دیا ہے۔ اور وائرل کیا جا رہا ویڈیو مئی 2022 کا ہے، جس میں انہیں پاکستان کے معاشی حالات وغیرہ پر بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ اسی ویڈیو کو فرضی دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس کے ساتھ دعوی کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ شہباز شریف نے استعفی نہیں دیا ہے۔ اور وائرل کیا جا رہا ویڈیو مئی 2022 کا ہے، جس میں انہیں پاکستان کے معاشی حالات وغیرہ پر بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ اسی ویڈیو کو فرضی دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’آخر میاں شہباز شریف ایف عمران خان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے استعفیٰ دینے کا اعلان‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپلوڈ کیا اور متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو 20 مئی 2022 کو ڈان نیوز کی ویب سائٹ پر شائع ہوئی خبر ملی۔ خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’ وزیراعظم شہباز شریف نے جمعہ کو کراچی کے تاجروں سے کہا کہ وہ سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنائیں۔میٹروپولیٹن سٹی کے ایک روزہ دورے کے دوران کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے حالیہ درآمدی پابندی اور معاشی بحران سمیت متعدد موضوعات پر بات کی‘۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

وائرل ویڈیو میں ’24 نیوز ایچ ڈی”کا لوگو دیکھا جا سکتا ہے۔ سرچ میں ہمیں اسی نام کا ویری فائڈ یوٹیوب چینل ملا۔ معلومات کے مطابق یہ پاکستان کا نیوز چینل ہے جس کے یوٹیوب پر 6.84 ملین سبرزکرائبرس ہیں۔ اس یوٹیوب چینل پر ہمیں شہباز شریف کا یہی ویڈیو ملا، یہاں اس ویڈیو کو 20 مئی 2022 کو اپلوڈ کیا گیا ہے۔

اپنی پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے نیوز سرچ کیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا شہباز شریف نے استعفی کا اعلان کیا ہے؟ سرچ میں ہمیں ایسی کوئی بھی خبر نہیں ملی۔ حالاںکہ اگر استفی کے اعلان کی خبر حقیقت ہوتی تو خبروں کی سرخیوں میں موجود ہوتی۔

مزید سرچ کرتے ہوئے ہم نے پاکستان حکومت اور شہباز شریف کے سوشل میڈیا ہینڈلز کو سرچ کیا کیا لیکن وہاں بھی ہمیں ایسا کوئی اعلان نہیں ملا۔

وائرل دعوی کی تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے صحافی عارف محمود سے رابطہ کیا اور انہوں نے اس دعوی کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ شہباز شریف نے استعفی دینے کا اعلان نہیں کیا ہے۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس پیج کو 1,329 لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ شہباز شریف نے استعفی نہیں دیا ہے۔ اور وائرل کیا جا رہا ویڈیو مئی 2022 کا ہے، جس میں انہیں پاکستان کے معاشی حالات وغیرہ پر بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ اسی ویڈیو کو فرضی دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts