X
X

فیکٹ چیک: شاہ رخ خان نے نہیں پہنی تھی اویسی کی پارٹی کی ٹی شرٹ، فرضی ہے دعویٰ

  • By: Umam Noor
  • Published: Aug 1, 2019 at 06:37 PM
  • Updated: Jul 8, 2023 at 05:32 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر آج کل ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر میں شاہ رخ خان نے ایک ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے جس پر لکھا ہے، ’’ووٹ فار ایم آئی ایم‘۔ ٹی شرٹ پر پتنگ کا نشان بھی بنا ہوا ہے جوکہ اے آئی ایم آئی ایم (آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین) اسد الدین اویسی کی پارٹی کا ہے۔ تصویر کے اوپر کیپشن لکھا ہے ’’اویسی کی حمایت کرتا شاہ رخ خان۔ ہندووں اب تو ایک ہو جاو‘‘۔ ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ یہ تصویر صحیح نہیں ہے۔ شاہ رخ کی تصویر سے چھیڑ چھاڑ کر کے اس پر ’ووٹ فار ایم آئی ایم‘ اور پتنگ کا نشان اوپر سے لگایا گیا ہے۔

دعویٰ

وائرل تصویر میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر میں شاہ رخ خان نے ایک ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے جس پر لکھا ہے، ’’ووٹ فار ایم آئی ایم‘‘۔ ٹی شرٹ پر پتنگ کا نشان بنا ہوا نظر آرہا ہے جو کہ اے آئی ایم آئی ایم یعنیٰ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا نشان ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم پارٹی کے صدر اسد الدین اویسی ہیں۔ تصویر کے اوپر کیپنش لکھا ہے ’’ اویسی کی حمایت کرتا شاہ رخ خان۔ ہندووں اب تو ایک ہو جاؤ۔

فیکٹ چیک

پڑتال کو شروع کرنے کے لئے ہم نے اس وائرل تصویر کا اسکرین شاٹ لیا اور اسے گوگل رورس امیج پر سرچ کیا۔ تھوڑی دیر تلاش کرنے پر ہمیں بالی ووڈ اسٹارس نام کا ایک بلاگ ملا جس میں اس تصویر کا استعمال کیا گیا تھا۔ بلاگ پر اس تصویر میں شاہ رخ خان نے سادی سفید رنگ کی ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی۔ اس تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا تھا
Shahrukh Khan’s Latest Stylish Pictures in a Cool Dude Style having a Spice Hair cut and Wearing a white T-shirt. Look at his body. Looking Pretty Nice. Pictures are taken from the Set of Akshay Kumar’s Movie Blue.”

ہم نے ان کی ورڈس کے ساتھ گوگل سرچ کیا تو ہمیں یہ تصویر گلیم شیم (نیچے انگریزی میں دیکھیں) نام کی ویب سائٹ پر بھی ملی۔
glamsham.com

آپ کو بتا دیں کہ اکشے کمار کی فلم بلو 16 اکتوبر 2009 کو رلیز ہوئی تھی۔ ظاہر ہے کہ یہ تصویر گزشتہ روز کی نہیں ہے۔

ہم نے مزید تصدیق کے لئے شاہ رخ خان کی پی آر مینجر شلپا سے بات کی جنہوں نے کہا، ’’یہ تصویر فرضی ہے۔ اسے فوٹوشاپ سے بدلا گیا ہے‘‘۔

اس پوسٹ کو نتن جادھو نام کے ایک فیس بک صارف نے شیئر کیا تھا۔

نتیجہ: ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ یہ تصویر صحیح نہیں ہے۔ شاہ رخ خان کی 2009 کی پرانی تصویر سے چھیڑ چھاڑ کر کے اس پر ’ووٹ فار ایم آئی ایم‘ اور پتنگ کا نشان چپکایا گیا ہے۔

مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com 
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔

  • Claim Review : شاہ رخ خان نے پہنی اویسی کی پارٹی کی ٹی شرٹ
  • Claimed By : FB User- Nitin Jadhav
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later