X
X

فیکٹ چیک: لتا منگیشکر کےآخری دیدار کی اس تصویر میں شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آرہی خاتون ان کی مینیجر پوجا ہیں

وشواس نیو نے وائرل پوسٹ کی پڑتال میں پایا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آرہی خاتون ان کی اہلیہ گوری خان نہیں بلکہ ان کی مینیجر پوجا ددلانی ہیں۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Feb 9, 2022 at 05:14 PM
  • Updated: Jul 8, 2023 at 05:31 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ پچھلے دنوں ملک کی اعظمی گلوکارہ لتا منگیشر کے موت کے بعد بالی ووڈ سمیت سیاسی شخصیات نے ان کی سمادھی پر جا کر اپنے اپنے انداز میں انہیں الوداع کہا۔ اب اسی درمیان شاہ رخ خان اور ان کے ساتھ نظر آرہی ایک خاتون کی تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ تصویر میں شاہ رخ خان کو میت کے آگے دعا پڑھتے ہوئے اور ان کے ساتھ کھڑی خاتون کو ہاتھ جوڑ کر پرارتھنا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کو ہزاروں صارفین شیئر کرتے ہوئے ہندوستان کے سیکولرسز کی مثال بتا رہے ہیں لیکن وہیں کچھ سوشل میڈیا پر موجود صارفین ایسے بھی ہیں جو یہ تصویر گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل کر رہے ہیں اور یہ کہہ رہے ہیں کہ اس تصویر میں شاہ رخ خان کے ساتھ نطر آرہی خاتون ان کی اہلیہ گوری خان ہیں۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ خاتون گوری خان نہیں بلکہ شاہ رخ خان کی مینیجر پوجا ڈلڈانی ہیں۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صاف نے وائرل تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’یہ ہوتی ہے مذہبی آزادی ، یہ خوبصورتی اور سوچ کی آزادی صرف سیکیولر ازم میں ہی ہوتی ہے ۔لتا کی سمادھی پر شاہ رخ خان اور اس کی بیوی گوری نے حاضری دی ۔شاہ رخ دعا مانگ رہے ہیں جبکہ گوری خان پرنام کرتے ہوئے ‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

تصویرکو گوگل رورس امیج سرچ کئے جانے پر ہمیں دینک جاگرن کی ویب سائٹ پر یہی فوٹو ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، ’لتا منگیشکر نے طویل علالت کے باعث 6 فروری کی صبح 92 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ لتا جی کے آخری دیدار کے لیے بالی ووڈ کے تمام ستارے پہنچے۔ ایسے میں سپر اسٹار شاہ رخ خان بھی ان کی ایک جھلک حاصل کرنے سے خود کو نہیں روک پائے۔ شاہ رخ خان لتا منگیشکر کو آخری الوداعی دینے ممبئی کے شیواجی پارک پہنچے تھے۔ انہوں نے دیدی کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے لیے دعا بھی کی۔ ان کے ساتھ ایک خاتون کو بھی دعا پڑھتے ہوئے دیکھا گیا۔ وہ خاتون شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ددلانی تھیں۔ پوجا کو کئی مواقع پر شاہ رخ اور ان کی فیملی کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔ ایسے میں وہ شاہ رخ کے ساتھ لتا جی کے آخری درشن کے لیے پہنچ تھیں‘۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

اس تصویر سے متلق خبر کو یہاں، یہاں اور یہاں بھی پڑھا جا سکتا ہے۔

وشواس نیوز نے تصدیق حاصل کرنے کے بالی ووڈ کو کوور کرنے والے کاریسپاڈینٹ پراگ چھاپیکر سے رابطہ کیا اور انہوں نے بتایا کہ یہ اس تصویر میں شاہ رخ خان کو ساتھ جو خاتون ہیں اور ان کی مینیجر پوجا ددلانی ہیں ۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صار زیشان کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کے فیس بک پر تقریبا 13سو دوست ہیں اور صارف نے خود سے متعلق کوئی بھی معلومات عوامی نہیں کی ہے۔

نتیجہ: وشواس نیو نے وائرل پوسٹ کی پڑتال میں پایا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آرہی خاتون ان کی اہلیہ گوری خان نہیں بلکہ ان کی مینیجر پوجا ددلانی ہیں۔

  • Claim Review : یہ ہوتی ہے مذہبی آزادی ، یہ خوبصورتی اور سوچ کی آزادی صرف سیکیولر ازم میں ہی ہوتی ہے ۔لتا کی سمادھی پر شاہ رخ خان اور اس کی بیوی گوری نے حاضری دی ۔شاہ رخ دعا مانگ رہے ہیں جبکہ گوری خان پرنام کرتے ہوئے ‘
  • Claimed By : زیشان خان
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later