X
X

فیکٹ چیک: ٹیپو سلطان نام کی کسی فلم میں کام نہیں کر رہےشاہ رخ خان، خیالی اور فرضی پوسٹر ہو رہا وائرل

شاہ رخ خان کی آئندہ فلم ’ٹیپی سلطان‘ کے نام سے وائرل ہو رہا پوسٹر فرضی ہے۔ شاہ رخ خان کی ایسی کوئی فلم نہ تو تجویز کی گئی ہے اور نہ ہی بن رہی ہے۔

  • By: Abhishek Parashar
  • Published: May 8, 2020 at 06:00 PM
  • Updated: Jul 8, 2023 at 05:32 PM

نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ سوشل میڈیا پر ’ٹیپو سلطان‘ نام کی ایک فلم کا پوسٹ وائرل ہو رہا ہے۔ دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ پوسٹر شاہ رخ خان کی آئیندہ فلم کا ہے۔ پوسٹر میں شاہ رحان ٹیپو سلطان کے طور پر نظر آرہے ہیں۔ پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئےاس فلم کی اپیل کی جا رہی ہے۔

وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ دعویٰ غلط نکلا۔ وائرل ہو رہا پوسٹر کسی آئندہ فلم کا نہیں ہے۔ شاہ رخ ایسی کسی فلم میں کام نہیں کر رہے ہیں۔ وائرل ہو رہا پوسٹر ایک غیر حقیقی اور انٹرٹیننگ ویڈیو کا حصہ ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف ’روہت گوسوامی‘ نے وائرل پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے، ’’شاہ رخ خان کی آئندہ فلم ’ٹیپو سلطان‘‘ کا اس طرح بائیکاٹ ہونا چاہئے کہ یہ اس کے کرئیر کی آخری فلم ہو‘‘۔

پڑتال

نیوز سرچ میں ایسے کوئی خبر نہیں ملی، جس میں اس بات کا ذکر کیا گیا ہو کہ شاہ رخ خان کی آئندہ فلم ’ٹیپو سلطان‘ ہے۔ فلمی بیٹ ڈاٹ کام نام کی ایک ویب سائٹ پر شاہ رخ خان کی آئندہ فلموں کے بارے میں معلومات دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، 2020 اور 2021 میں شاہ رخ خان کی پانچ فلمیں رلیز ہونے والی ہیں۔ ان فلموں کی فہرست میں بھی ٹیپو سلطان نام کی کسی فلم کا ذکر نہیں ہے۔

وائرل پوسٹ کو رورس امیج کئے جانے پر ہمیں ’زین خان‘ نام کے ایک یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو ملا، جس میں اس پوسٹ کو ویڈیو کے تھمب نیل کی طرح استمال کیا گیا ہے۔

اس ویڈیو کو ’ٹیپو سلطان‘فلم کے دعوی کے ساتھ 20 ستمبر 2018 کو اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ حالاںکہ، ویڈیو کی شروعات میں ایک ڈسکلیمر لکھا ہوا ہے۔ اس کے مطابق، یہ کسی فلم کا ٹریلر نہیں ہے، بلکل ’ایک فین کی جانب سے انٹرٹینمنٹ کے لئے بنایا گیا ویڈیو ہے۔ اس ویڈیو میں استعمال کئے گئے فیجیٹ الگ الگ ویڈیو سے لئے گئے ہیں اور اس کا مقصد کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کرنا نہیں ہے‘‘۔

یعنی یہ شاہ رخ خان کی کسی بھی آنے والی فلم کا ٹریلر نہیں ہے بلکہ ایک خیالی ویڈیو ہے ، جسے شاہ رخ خان کے مداحوں نے تفریحی مقاصد کے لئے تشکیل دیا۔

ممبئی کے رہنے والے سینئر فلمی صحافی پراگ چھاپے کر نے بتایا، ’’شاہ رخ خان کی ایسی کوئی فلم نہ ہی بنی ہے اور نہ ہی آنے والی ہے۔ یہ محض افواہ ہے‘‘۰

اب باری تھی اس فرضی پوسٹر کو وائرل کرنے والے فیس بک صارف ’روہت گوسوامی‘ کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس صارف کی جانب سےایک مخصوص آئیڈیولاجی کی جانب متوجہ پوسٹ کو شیئر کیا جاتا ہے۔

نتیجہ: شاہ رخ خان کی آئندہ فلم ’ٹیپی سلطان‘ کے نام سے وائرل ہو رہا پوسٹر فرضی ہے۔ شاہ رخ خان کی ایسی کوئی فلم نہ تو تجویز کی گئی ہے اور نہ ہی بن رہی ہے۔

  • Claim Review : شاہ رخ خان کی آئندہ فلم ’ٹیپو سلطان‘‘ کا اس طرح بائیکاٹ ہونا چاہئے کہ یہ اس کے کرئیر کی آخری فلم ہو
  • Claimed By : FB User- Rohit Goswami
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later