وشواس نیوز نے وائرل ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوے غلط ہے۔ شاہ رخ، سلمان یا عامر خان نے مسکان کو کوئی انعام نہیں دیا ہے ۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ ملک بھر میں چل رہے حجاب متنازعہ کے بعد سرخیوں میں آئی طالبہ مسکان سے متعلق کئی طرح کی پوسٹ وائرل ہو رہی ہیں۔ وائرل پوسٹ الگ الگ ویڈیو کی شکل میں ہیں۔ ان میں مختلف دعوی کئے جا رہے ہیں۔ کسی ویڈیو میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ بالی ووڈ ادکار شاہ رخ خان نے مسکان کو پانچ کروڑ روپیے دیتے کا اعلان کیا ہے۔ اسی سے ملتی ہوئی دوسری اور تیسری ویڈیو میں دعوی کیا جا رہا کہ سلمان اور عامر خان نے بھی تین۔ تین کروڑ رویے مسکان کو بطور انعام دئے ہیں۔ ان ویڈیوز کو ہزاروں صارفین حقیقت سمجھتے ہوئے شیئر کر رہے ہیں۔ جب وشواس نیوز نے وائرل ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوے غلط ہے۔ شاہ رخ، سلمان یا عامر خان نے مسکان کو کوئی انعام نہیں دیا ہے ۔
فیس بک پر مختلف صارفین ان تینوں ہی الگ الگ ویڈیو کو شیئر کر رہے ہیں اور ان تینوں ویڈیو میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ سلمان ۔عامر خان نے تین کروڑ اور شاہ رخ خان نے پانچ کروڑ کی رقم مسکان کو دینے کا اعلان کیا ہے۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلےہم نے گوگل نیوز سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں ایسی کوئی خبر نہیں ملی۔ جس میں اس بات کا ذکر بھی ہو کہ سلمان، شاہ رخ یا عامر خان نے مسکان کو کوئی انعام دینے کی بات کی ہو۔ اگر ایسا کوئی اعلان ہوا ہوتا تو وہ خبروں میں ضرور موجود ہوتا۔
پڑتال کو اگے بڑھاتے ہوئے ہم نے سلمان خان اور شاہ رخ خان کے آفیشیئل ٹویٹر اور فیس بک ہینڈل کو تلاش کیا اور وہاں اس وائرل دعوی سے جڑی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔ لیکن ان سوشل میڈیا ہینڈل پر بھی ہمیں ایسی کوئی پوسٹ نہیں ملی۔
وائرل ہو رہے ان تینوں مختلف ویڈیو کے ایک ویڈیو میں یہ بھی دعوی کیا جا رہا ہے کہ جمعیت علماء ہند نے مسکان کو پانچ لاکھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ نیوز سرچ کئے جانے پر ہمیں ٹائمس آف انڈیا کی 9 فروری 2022 کی خبر ملی جس میں دی گئی معلومات کے مطابق جمعیت علماء ہند نے طالبہ مسکان کو پانچ لاکھ کا اعلان کیا۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔
پڑتال کے آخری مرحلہ میں ہم نے ہمارے ساتھ دینک جاگر میں بالی ووڈ کو کوو رکرنے والی کارسپانڈینٹ اسمیتا سریواستو سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ دعوی غلط ہے۔ سلمان شاہ رخ یا عامر خان نے مسکان کو کوئی انعام نہیں دیا ہے۔ یہ دعوی پوری طرح جھوٹ ہے۔
فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکینگ میں ہم نے پایا کہ اس پیج کو 390 لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے وائرل ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوے غلط ہے۔ شاہ رخ، سلمان یا عامر خان نے مسکان کو کوئی انعام نہیں دیا ہے ۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں