فیکٹ چیک: سعودی حکومت نے نہیں دیا رونالڈو کو سونے کی بائیک، ویڈیو کے ساتھ کیا جا رہا دعوی فرضی ہے
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ سعودی عرب حکومت نے رونالڈو کو کوئی بھی سونے کی بائیک تحفہ میں نہیں دی ہے۔وائرل کی جا رہی بائیک ایک دی شخص کی ذاتی ملکیت ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: May 25, 2023 at 05:56 PM
- Updated: Jul 8, 2023 at 05:33 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ کرسٹیانو رونالڈو کے سعودی عرب کے کلب ’النصر‘ میں شمولیت کے بعد اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک سنہرے رنگ کی بائیک کو دیکھا جا سکتا ہے۔ بائیک پر سعودی عرب کے پرچم بھی بنا ہوا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ سعودی عرب کی حکومت نے روبالڈو کو 22 کیرٹ سونے کی بائیک تحفہ میں دی ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ و ائرل کیا جا رہا دعوی غلط ہے۔ سعودی عرب حکومت نے رونالڈو کو کوئی بھی سونے کی بائیک تحفہ میں نہیں دی ہے۔ وائرل کی جا رہی بائیک ایک دی شخص کی ذاتی ملکیت ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’خالص 22 كرات سونے کی بنی یہ موٹر سائکل عالمی شہرت یافتہ فٹبال کھلاڑی رونالڈو کو سعودی عرب نے تخفے میں دیا‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کو غور سے دیکھا۔ ویڈیو ہمیں اسی سونے کی بائیک کی جگہ پر اور بھی دیگر بائیک نظر آئیں جس سے یہ ظاہر ہوا کہ یہ کسی نمائش کی ہے۔
ان ویڈ ٹول میں اپلوڈ کیا اور متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو متعد یوٹیوب چینل پر اپلوڈ ہوا ملا۔ آئی 9 ٹی وی تلیگو پر اپلوڈ ہوئے اس ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق یہ سعودی عرب کے ایک شیخ کی بائیک ہے۔
پڑتال کو اسی بنیاد پر ہم نے آگے بڑھایا اور ہمیں فیصل ابو سارہ نام کے انسٹاگرام پر اسی بائیک کا ویڈیو ملا۔ یہاں پر بائیک کے مالک فیصل ابو سارہ کا انٹرویو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ اس شخص کی پروفائل پر اسی بائیک کے اور بھی ویڈیو اور تصاویر کو دیکھا جا سکتا ہے۔
اسی پوسٹ کے کامینٹ سیکشن میں ہمیں ایک صارف کا کمینٹ ملا جس میں انہوں نے پوچھا کہ یہ خاصل سونا ہے یا محض رنگ۔ جس کا جواب دیتے ہوئے فیصل ابو سارہ نے بتایا کہ اس اصل سونے کی پرت چڑھی ہوئی ہے۔
اس بائیک کا بھی ہمیں وہی نمبر پلیٹ نظر آیا جیسا کہ وائرل پوسٹ میں نظر رہی بائک پر نمبر ہے۔
مزید سرچ کرتے ہوئے ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا سعودی حکومت نے رونالڈو کو سونے کی بائیک تحفہ میں دی ہے۔ سرچ میں ہمیں ایسی کوئی خبر نہیں ملی جو اس بات کی تصدیق کرتی ہو۔
وائرل پوسٹ میں کئے جا رہے دعوی کی تصدیق کے لئے ہم نے سعودی عرب کے صحافی سعود حافظ سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ سعودی حکومت نے کوئی بھی سونے کی بائیک رونالڈو کو تحفہ میں نہیں دی ہے، پوری طرح دعوی غلط ہے۔
فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پیشاور سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ سعودی عرب حکومت نے رونالڈو کو کوئی بھی سونے کی بائیک تحفہ میں نہیں دی ہے۔وائرل کی جا رہی بائیک ایک دی شخص کی ذاتی ملکیت ہے۔
- Claim Review : خالص 22 كرات سونے کی بنی یہ موٹر سائکل رونالڈو کو سعودی عرب نے تخفے میں دیا
- Claimed By : Jehanzeb Usman
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔