فیکٹ چیک: روس کے صدر پوتین ٹی وی پر عمران خان کی جیت نہیں دیکھ رہے تھے،
وشواس نیوز نے وائرل تصویر کی جانچ کی۔ یہ ایڈیٹ نکلی۔ اصل تصویر سے چھیڑ چھاڑ کر کے عمران خان کی خبر الگ سے ٹی وی پر چپکائی گئی ہے۔ اصل تصویر میں روسی صدر ولادیمیر پوتن بڑی اطالوی کمپنیوں کے کاروباری رہنماؤں سے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کر رہے تھے۔
- By: Pallavi Mishra
- Published: Jul 27, 2022 at 03:23 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ روس کے صدر ولادی میر پیوتن سے متعلق ایک تصویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس میں انہیں ایک ٹی وی پر ضمنی الیکشن میں عمران خان کی جیت کی خبریں دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ وشواس نیوز نے وائرل تصویر کی جانچ کی۔ یہ ایڈیٹ نکلی۔ اصل تصویر سے چھیڑ چھاڑ کر کے عمران خان کی خبر الگ سے ٹی وی پر چپکائی گئی ہے۔ اصل تصویر میں روسی صدر ولادیمیر پوتن بڑی اطالوی کمپنیوں کے کاروباری رہنماؤں سے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کر رہے تھے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک پیج ‘یونیٹی نیوز ایچ ڈی‘ (آرکائیو) نے وائرل تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا: “روسی صدر پیوتن عمران خان کی جیت کی خبر سن رہے ہیں‘‘۔
جس کا اردو میں ترجمہ ہے “روسی صدر پیوتن عمران خان کی جیت کی خبر سن رہے ہیں”۔
پڑتال
وشواس نیوز نے وائرل تصویر کی حقیقت جاننے کے لیے سب سے پہلے اسے گوگل ریورس امیج اور یانڈیکس ٹول میں اپ لوڈ کرکے سرچ کرنا شروع کیا۔ تلاش کے دوران ہمیں یہ تصویر کئی ویب سائٹس پر ملی۔ ہمیں یہ تصویر 27 جنوری 2022 کو اٹلی میں روسی سفارت خانے کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی گئی تھی۔ لیکن ان تمام جگہوں پر پیوتن کے سامنے ٹی وی پر عمران خان کی خبر نہیں تھی بلکہ ایک آن لائن میٹنگ چل رہی تھی جس میں اور بھی بہت سے لوگ شامل تھے۔ اٹلی میں روسی سفارت خانے کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی گئی تصویر کے ساتھ ایک لنک بھی تھا جس میں لکھا تھا، “روسی صدر ولادیمیر #پوتین اطالوی چیمبر آف کامرس کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کر رہے ہیں”۔ یہ لنک اٹلی میں روسی سفارت خانے کی ویب سائٹ پر ایک نیوز لنک کا تھا۔یہ تصویر بھی اس خبر میں تھی۔ خبر کے مطابق، “ترجمہ: ولادیمیر پوتن کی اٹلی کی بڑی کمپنیوں کے ایگزیکٹوز کے ساتھ ملاقات ویڈیو کانفرنسنگ فارمیٹ میں ہوئی۔ روس اور اٹلی کے درمیان اقتصادی-تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون، تجارتی تعلقات میں مزید توسیع کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ہمیں یہ تصویر کریملن کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی ملی۔ یہاں بھی پیوتن کے سامنے ٹی وی پر ویڈیو کانفرنس چل رہی تھی، عمران خان کی جیت کی کوئی خبر نہیں تھی۔
ہم نے اس معاملے پر اٹلی میں روسی سفارت خانے کو فون کیا۔ ہم نے سفیر سرگئی رازوف کے پریس آفس میں بات کی۔ یہاں سے تصدیق کی گئی،” یہ تصویر بڑی اطالوی کمپنیوں کے ایگزیکٹوز کے ساتھ ولادیمیر پوتن کی ملاقات کے بعد سفارت خانے کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کی گئی۔ تصویر ایک ویڈیو کانفرنس کی تھی‘‘۔
تحقیقات کے اختتام پر وشواس نیوز نے فیس بک پیج کو چیک کیا جس نے ایڈیٹ شدہ تصویر کو وائرل کیا تھا۔ سوشل اسکیننگ سے یہ بات سامنے آئی کہ 35000 سے زیادہ لوگ فیس بک پیج کو فالو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے وائرل تصویر کی جانچ کی۔ یہ ایڈیٹ نکلی۔ اصل تصویر سے چھیڑ چھاڑ کر کے عمران خان کی خبر الگ سے ٹی وی پر چپکائی گئی ہے۔ اصل تصویر میں روسی صدر ولادیمیر پوتن بڑی اطالوی کمپنیوں کے کاروباری رہنماؤں سے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کر رہے تھے۔
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔