X
X

فیکٹ چیک: نماز جنازہ پڑھ رہے لوگوں کی اس تصویر کا نہیں ترکیہ زلزلہ سے تعلق

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ ترکیہ کے حوالے سے وائرل کی جا رہی تصویر روہنگیاؤ کے ناؤ پلٹنے سے جوڑے ایک حادثہ کے بعد کی ہے اور تاجکستان کے نام سے وائرل کیا جا رہا ویڈیو جاپان میں آئے زلزلہ کا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Feb 24, 2023 at 05:20 PM
  • Updated: Feb 25, 2023 at 11:16 AM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ ترکیہ میں آئے زلزلہ سے کے بعد سے متعدد پرانی تصاویر اور ویڈیو کو گمراہ کن حوالے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں کچھ لوگوں کو نماز جنازہ پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دردناک تصویر کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ ترکیہ میں آئے زلزلہ کے بعد کی تصویر ہے۔ اسی طرح ایک دیگر ویڈیو بھی شیئر کیا جا رہا ہے جس کو تاجکستان میں آئے زلزلہ سے جوڑتے ہوئے وائرل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ ترکیہ کے حوالے سے وائرل کی جا رہی تصویر روہنگیاؤ کے ناؤ پلٹنے سے جوڑے ایک حادثہ کے بعد کی ہے اور تاجکستان کے نام سے وائرل کیا جا رہا ویڈیو جاپان میں آئے زلزلہ کا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’ترکیہ میں زلزلہ‘۔

ایک دیگر ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارف نے لکھا، ’چین کی سرحد کے قریب مشرقی تاجکستان میں 7.1 شدت کا زلزلہ آیا‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں اور یہاں دیکھیں۔

پڑتال

پہلا دعوی: پوسٹ کے ساتھ دعوی ہے کہ یہ تصویر ترکیہ کی ہے۔

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل تصویر کو سرچ کیا، سرچ میں ہمیں یہ تصویر ایک ٹویٹر ہینڈل پر 29 ستمبر 2017 کو شیئر کی ہوئی ملی۔ یہاں تصویر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’رہنیگیا کی کشتیکے ہوئے حادثہ میں 12 بچوں کا انتقال ہو گیا‘۔

https://twitter.com/DaphneeCook/status/913735322487234560

یہی تصویر ہمیں اے ایف پی بی بی ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر بھی ملی۔ خبر میں تصویر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’بنگلہ دیشیوں نے روہنگیا مہاجرین کے لئے ایک آخری رسومات کا انعقاد کیا جو ستمبر 2017 میں کشتی کے ذریعہ میانمار سے بنگلہ دیش جانے کی کوشش میں فوت ہوگئے تھے‘۔

دوسری دعوی: وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے تاجکستان میں حال ہی میں آئے زلزلہ کا بتاتے ہوئے شیئر کیا جا رہا ہے۔

ویڈیو کی پڑتال کے لئے ہم نے ان ویڈ ٹول میں ویڈیو کو اپلوڈ کیا اور متعدد کی فریسم نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں یہ ویڈیو ایک ٹویٹر ہینڈل پر 14 فروری 2021 کو شیئر کیا ہوا ملا۔ اور اسے جاپان کا ویڈیو بتایا گیا ہے۔

مزید سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو لاس اینلس ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر ملا یہاں ویڈیو کو جاپان زلزلہ کا بتایا گیا ہے۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

مزید معلومات کے لئے ہم نے ترکیہ کے صحافی علی طوفیکی سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ ترکیہ میں مسلسل آئے زلزلوں کی وجہ سے لوگوں میں بہت ڈر بیٹھ گیا ہے یہاں کچھ کچھ مقامات پر کاف نقصان پہنچا ہے‘۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس صارف کو 158 کو فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ ترکیہ کے حوالے سے وائرل کی جا رہی تصویر روہنگیاؤ کے ناؤ پلٹنے سے جوڑے ایک حادثہ کے بعد کی ہے اور تاجکستان کے نام سے وائرل کیا جا رہا ویڈیو جاپان میں آئے زلزلہ کا ہے۔

  • Claim Review : ترکیہ کی تصویر
  • Claimed By : Aboubakar Ibn Ousmanou
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later