وشواس نیوز کی پڑتال میں پتہ چلا کہ وائرل پوسٹ جھوٹی ہے۔ وائرل پوسٹ میں اسستعمال کی گئی تصویر دہلی کے نہیں، بلکہ دبئی کے ڈاکٹر ریاض عثمان کی ہے۔ وہ حیات ہیں۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا میں ایک ڈاکٹر کی تصویر کو کچھ لوگ وائرل کرتے ہوئے دعویٰ کر رہے ہیں کہ دہلی میں کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کا علاج کرتے ہوئے ان کا انتقال ہو گیا ہے۔ وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ دعویٰ فرضی نکلا۔ تصویر میں نظر آرہے ڈاکٹر کا نام ریاض عثمان ہے۔ وہ دبئی میں پریکٹس کرتےہیں۔ انہوں نے خود وائرل پوسٹ کو مسترد کیا ہے۔
فیس بک پیج ’حاجی پور ناؤ‘ نے 26 مارچ کو ایک تصویر کو اپ لوڈ کرتے ہوئے دعویٰ کیا: ’’دہلی کے ڈاکٹر عثمان ریاض کورونا متاثر لوگوں کی جان بچاتے بچاتے اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ سب کو چھوڑ کر جانے والے پہلے ہندوستانی ڈاکٹر‘‘۔
وشواس نیوز نے سب سے پہلے وائرل ہو رہی تصویر کو گوگل رورس امیج میں اپ لوڈ کر کے سرچ کیا۔ اصل تصویر ہمیں ’ہیلدیگو ڈاٹ کام‘ پر ملی۔ یہاں سے ہمیں پتہ چلا کہ تصویر میں دکھ رہے شخص کا نام ڈاکٹر ریاض عثمان ہے۔ وہ دبئی کے ’اسٹر کلینک‘ سے منسلک ہیں۔
اس کے بعد ہم نے سوشل میڈیا میں ریاض عثمان کو اکاونٹ کو سرچ کیا۔ ہمیں فیس بک پر ریاض عثمان کا اکاونٹ ملا۔ اس اکاونٹ کے ذریعہ ہم نے ڈاکٹر ریاض سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ فرضی پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نے وشواس نیوز کو بتایا، ’’وائرل پوسٹ میں میری تصویر ہے۔ میں دبئی میں کام کرتا ہوں اور زندہ ہوں۔ یہ واقعی بےحد افسوس ناک ہے کہ کورونا وائرس کی اس جنگ کے دوران کچھ لوگ فرضی خبریں پھیلا رہے ہیں‘‘۔
ڈاکٹر ریاض نے وائرل پوسٹ کو لے کر اپنا بیان فیس بک پر بھی اپ لوڈ کیا۔ پورے بیان کو آپ نیچے پڑھ سکتے ہیں۔
اب ہمیں یہ جاننا تھا کہ کیا کورونا وائرس کے علاج کے دوران کسی ڈاکٹر کی موت ہوئی ہے۔ جب ہم نے مختلف کی ورڈ سے خبروں کو سرچ کیا تو ہمیں پتہ چلا کہ 22 مارچ کو پاکستان مقبوضہ کشمیر کے گلگت علاقہ کے ڈاکٹر اسامہ ریاض کی موت ہوئی تھی۔ ان کی موت کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے دوران انفیکٹڈ ہونے سے ہوئی۔ ڈاکٹر کی موت کی خبر ہندوستانی نیوز ویب سائٹ کے علاوہ پاکستانی اخبار ٹربیون کی ویب سائٹ پر بھی شائع ہوئی تھی۔ پوری خبر آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
اب باری تھی اس فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج ’حاجی پور ناؤ‘ کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس پیج کو88,200 صارفین فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں پتہ چلا کہ وائرل پوسٹ جھوٹی ہے۔ وائرل پوسٹ میں اسستعمال کی گئی تصویر دہلی کے نہیں، بلکہ دبئی کے ڈاکٹر ریاض عثمان کی ہے۔ وہ حیات ہیں۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں