X
X

فیکٹ چیک: رتن ٹاٹا نے نہیں دیا مکیش امبانی کو لے کر یہ بیان، فرضی پوسٹ ہوئی وائرل

وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ رتن ٹاٹا نے اپنا موازنہ مکیش امبانی سے کرتے ہوئے کبھی ایسا بیان نہیں دیا۔ وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے ٹاٹا ٹرسٹ نے بھی اس پوسٹ کو رد کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ ‘میں ہندوستان کو معاشی سپر پاور کے طور پر نہیں بلکہ ایک خوش حال ملک کے طور پر دیکھنا چاہتا ہوں’۔ یہ کہنا جے آر ڈی ٹاٹا کا ہے، جسے غلط تناظر میں وائرل کیا جا رہا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Jul 28, 2022 at 01:35 PM
  • Updated: Jul 8, 2023 at 04:43 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے، جس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ’’ایک بار ایک رپورٹر نے رتن ٹاٹا سے پوچھا کہ مکیش امبانی ایشیا کے سب سے امیر کیوں ہیں رتن ٹاٹا کیوں نہیں۔ جس کا جواب دیتے ہوئے رتن ٹاٹا نے کہا کہ ہم انڈسٹریلسٹ ہیں، بزنیس مین نہیں۔ میں ہندوستان کو معاشی سپر پاور کے طور پر نہیں بلکہ ایک خوش حال ملک کے طور پر دیکھنا چاہتا ہوں۔

وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ رتن ٹاٹا نے اپنا موازنہ مکیش امبانی سے کرتے ہوئے کبھی ایسا بیان نہیں دیا۔ وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے ٹاٹا ٹرسٹ نے بھی اس پوسٹ کو رد کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ ‘میں ہندوستان کو معاشی سپر پاور کے طور پر نہیں بلکہ ایک خوش حال ملک کے طور پر دیکھنا چاہتا ہوں’۔ یہ کہنا جے آر ڈی ٹاٹا کا ہے، جسے غلط تناظر میں وائرل کیا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے ایک فیس بک صارف نے لکھا، ‘ایک بار ایک رپورٹر نے رتن ٹاٹا سے پوچھا کہ مکیش امبانی ایشیا کے امیر ترین شخص ہیں، رتن ٹاٹا کیوں نہیں۔ جس کا جواب دیتے ہوئے رتن ٹاٹا نے کہا کہ ہم صنعتکار ہیں، تاجر نہیں۔ میں ہندوستان کو معاشی سپر پاور کے طور پر نہیں بلکہ ایک خوش حال ملک کے طور پر دیکھنا چاہتا ہوں۔

پوسٹ کا آرکائیو ورژن یہاں دیکھیں

پڑتال

اپنی تحقیقات شروع کرنے کے لیے، ہم نے پہلے گوگل اوپن سرچ کیا اور وائرل پوسٹ کے مختلف کلیدی الفاظ سے خبریں تلاش کیں۔ تلاش میں ٹاٹا گروپ کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر 27 جولائی 2012 کی ایک ٹویٹ ملی، جس میں وائرل پوسٹ کی طرح کی لائن دیکھی جا سکتی ہے – ”میں نہیں چاہتا کہ ہندوستان اقتصادی سپر پاور بنے۔ میں چاہتا ہوں کہ ہندوستان ایک خوش کن ملک ہو۔”—جے آر ڈی ٹاٹا۔‘‘ اس ٹویٹ نے واضح کر دیا کہ وائرل پوسٹ میں رتن ٹاٹا کے نام سے جو لائن وائرل ہو رہی ہے وہ دراصل جے آر ڈی ٹاٹا کا کوٹ ہے۔

تحقیقات جاری رکھتے ہوئے، ہم نے خبروں کی تلاش کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ آیا رتن ٹاٹا نے مکیش امبانی کے حوالے سے ایسا کوئی بیان دیا ہے۔ تلاش میں ہمیں وائرل پوسٹ یا انٹرویو جیسا کوئی بیان نہیں ملا۔

ہم نے رتن ٹاٹا کے تصدیق شدہ ٹویٹر اور فیس بک کے پیج کو بھی چیک کیا، لیکن ہمیں وہاں بھی کچھ نہیں ملا۔

تحقیقات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے، ہم نے ای میل کے ذریعے ٹاٹا ٹرسٹ سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ کو شیئر کیا۔ ہمارے میل کا جواب دیتے ہوئے باب جان نے کہا، ‘وائرل پوسٹ جعلی ہے، رتن ٹاٹا نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے‘۔

جعلی پوسٹ شیئر کرنے والے فیس بک صارف کارتک تمل ناڈو کا رہنے والا ہے اور زیادہ تر ٹرینڈنگ پوسٹس اس پروفائل سے شیئر کی جاتی ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ رتن ٹاٹا نے اپنا موازنہ مکیش امبانی سے کرتے ہوئے کبھی ایسا بیان نہیں دیا۔ وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے ٹاٹا ٹرسٹ نے بھی اس پوسٹ کو رد کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ ‘میں ہندوستان کو معاشی سپر پاور کے طور پر نہیں بلکہ ایک خوش حال ملک کے طور پر دیکھنا چاہتا ہوں’۔ یہ کہنا جے آر ڈی ٹاٹا کا ہے، جسے غلط تناظر میں وائرل کیا جا رہا ہے۔

  • Claim Review : ایک بار ایک رپورٹر نے رتن ٹاٹا سے پوچھا کہ مکیش امبانی ایشیا کے امیر ترین شخص ہیں، رتن ٹاٹا کیوں نہیں۔ جس کا جواب دیتے ہوئے رتن ٹاٹا نے کہا کہ ہم صنعتکار ہیں، تاجر نہیں۔ میں ہندوستان کو معاشی سپر پاور کے طور پر نہیں بلکہ ایک خوش حال ملک کے طور پر دیکھنا چاہتا ہوں
  • Claimed By : کارتک
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later